ETV Bharat / state

'لالو یادو کی رہائی سے بہار کے عوام کو مضبوطی ملے گی' - mp ashfaq kareem

آر جے ڈی کے سپریمو لالو یادو کو ضمانت ملنے کی خبر سے پارٹی کے تمام رہنماؤں سمیت غرییوں میں بھی خوشی دیکھی جارہی ہے۔

lalu-release-will-strengthen-the-people-of-bihar
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اشفاق کریم
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 11:49 AM IST

آر جے ڈی کے سینئر رہنما و راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اشفاق کریم نے لالو پرساد یادو کی رہائی کو غریبوں اور مظلوموں کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ریاست میں انصاف کی آواز سنائی دے گی۔

اشفاق کریم نے کہا کہ تاخیر سے ہی سہی لیکن غریبوں کے مسیحا بے زبانوں کی زبان لالو پرساد یادو کو ہائی کورٹ سے انصاف مل گیا۔ ان کے رہا ہونے سے بہار کے عوام کو مضبوطی ملے گی۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان اشفاق کریم

انہوں نے کہا کہ لالو یادو کورونا کے اس دور میں غریبوں اور متاثرین اور مصیبت زدہ لوگوں کی رہنمائی کریں گے۔

واضح رہے کہ لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا کاٹ رہے تھے اور جھارکھنڈ میں قید تھے، لالو یادو کو چائی باسا کے دو معاملے اور دیو گھر کے ایک معاملے میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے جبکہ دمکا کیس میں کل ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد لالو یادو کا جیل سے باہر آنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.