ETV Bharat / state

Nitish Kumar Speaks in Support of Lalu لالو پرساد کو جان بوجھ کر تنگ کیا جارہاہے، نتیش - سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی بی پی منڈل جی

لالو پرساد کی ضمانت کی منسوخی کے بارے میں سی بی آئی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے سے متعلق نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے گئے سوال پر نیتیش کمار نے کہا کہ انہیں جان بوجھ کرتنگ کیا جا رہا ہے۔

نتیش کمار
نتیش کمار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 7:58 PM IST

پٹنہ: سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی بی پی منڈل جی کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ان کے مجسمہ پرگلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پٹنہ کے دیش رتن مارگ اور سرکلر روڈچوراہے واقع آدم قد مجسمہ کے نزدیک یوم پیدائش کے موقع پر ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر، آبی وسائل اور اطلاعات ورابطہ عامہ کے وزیر سنجے کمار جھا، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، وزیر قانون شمیم احمد، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیر رتنیش سدا، ایم ایل اے ستیش کمار، قانون ساز کونسل کی رکن محترمہ کمود ورما، سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی بی پی منڈل کی بیٹی مسز وینا منڈل، سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی بی پی منڈل کے پوتے ڈاکٹر منیش منڈل۔وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،وزیراعلی کے سکریٹری انوپم کمار، کمشنر پٹنہ ڈویژن کمار روی، بہار اسٹیٹ سول کونسل کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار سنگھ سمیت کئی سماجی رہنما۔ بہار اسٹیٹ فوڈ کمیشن کے سابق رکن نند کشور کشواہا، بہار چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کے سابق رکن مسٹر شیوشنکر نشاد اور سیاسی کارکن اور دیگر معززین نے بھی سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی بی پی منڈل کو ان کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے فنکاروں نے آرتی پوجا۔بھجن کیرتن اور بہار کے گیت پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی نے فضائی سروے کر خشک زدہ علاقوں کا جائزہ لیا

پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کی۔ سابق وزیر اعلی لالو پرساد کی ضمانت کی منسوخی کے بارے میں سی بی آئی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے سے متعلق نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں جان بوجھ کرتنگ کیا جا رہا ہے۔ سی بی آئی کسی کو نہیں چھوڑ رہی ہے سب کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

یواین آئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.