ETV Bharat / state

'لال جی ٹنڈن کے انتقال سے سیاست کو ناقابل تلافی نقصان'

بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینیئر لیڈر سشیل کمار مودی نے ریاست کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر منگل کو تعزیت کا اظہار کیا۔

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 7:55 PM IST

لالجی ٹنڈن کے انتقال سے  بھارتی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان : سشیل

سشیل مودی نے یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ لال جی ٹنڈن کے انتقال سے بی جے پی کے ساتھ ۔ ساتھ بھارتی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے ۔ وہ تاعمر پارٹی کے نظریات سے منسلک رہے اور انہوں نے تنظیم کو مضبوط کرنے میں ہمیشہ فعال کر دار ادا کیا ۔

نائب وزیراعلیٰ نے آنجہانی کے روح کی تسکین اورا ن کے حامیوں اور اہل خانہ کو صبر کی قوت عطا کرنے کی دعا کی ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے بزرگ لیڈر مسٹر ٹنڈن کا منگل کی صبح اتر پردیش کے دار الحکومت لکھنﺅ میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 85 سال کے تھے ۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے اور ان کا لکھﺅ کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا تھا ۔ ان کی آخری رسومات آج شام کو ادا کی جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.