ETV Bharat / state

جدید بھارت میں سائنسی علوم اور تکنیکی اہلیت اہم:لالجی

author img

By

Published : Apr 19, 2019, 11:53 PM IST

بہار کے گورنر لال جی ٹنڈن نے سائنسی علوم اور تکنیکی اہلیت کی اہمیت بتاتے ہوئے آج کہاکہ نئے ہندوستان میں ان کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے ۔

لال جی ٹنڈن

ٹنڈن نے نیتا جی سبھا ش انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی بہٹاکے آڈیٹوریم میں منعقد ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمارا پرانا علمی ورثہ کافی اہم رہا ہے۔ علم طب ، طبیعات ، علم کیمیا، معاشیات ، ریاضی ، سیاسیات اور اخلاقیات اور تمام سائنسی علوم کے موضوعات ہماری قدیم وراثت انتہائی خوشحال رہی ہے'' ۔

بہار کی سرزمین پر بھی علم ، فن ، فلسفہ سمیت متعدد علوم کی جائےپیدائش رہی ہے جن کی وجہ سے پوری دنیا میں ریاست اور ملک کی عزت اور وقار میںاضافہ ہوا ہے۔

گورنر نے کہاکہ ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تیزی سے سدھار ہورہا ہے ۔ کافی تعداد میں طلبا کالجوں یونیورسیٹیوں میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ آج اساتذہ کلاسوں میں باقاعدہ طور سے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں بروقت کلاس ہوتے ہیں ، امتحانات ہوتے ہیں اور امتحانی نتائج بھی شائع ہوتے ہیں۔ اب یونیورسیٹیوں میں بروقت تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کر کے ڈگریاں بھی تقسیم ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ” اعلیٰ تعلیم کا بلیو پرنٹ “ تیار ہو رہاہے جس میں مختصر مدتی ، وسط مدتی اور طویل مدتی( 5 سالوںکے لئے ) منصوبے شامل کر کے اعلیٰ تعلیم کی ہمہ جہت ترقی کیلئے بامعنی کوششیں کی جائیں گی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.