ETV Bharat / state

گیا شہر میں پارکنگ کی قلت - گیا کی آبادی موجودہ وقت میں دس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے

شہر گیا پارکنگ نہیں ہونے کی وجہ سے سڑک جام و ٹریفک کے مسائل سے دوچار ہے۔ اس کے پیش نظر اب انتظامیہ ہر علاقے میں کم از کم ایک پارکنگ کا انتظام کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔

گیا : گیا شہر میں پارکنگ کی قلت
گیا : گیا شہر میں پارکنگ کی قلت
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 1:47 PM IST

بہار کے سب سے بڑے شہروں میں شمار" شہر گیا "پارکنگ کی وجہ سے سڑک جام و ٹریفک کے مسائل سے دوچار ہے۔ اس کے پیش نظر اب انتظامیہ ہر علاقے میں کم از کم ایک پارکنگ کے انتظام کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔

شہر گیا عالمی شہرت یافتہ شہر ہے۔ ملک و بیرون ملک سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند پنڈدان کے لیے وشنو پتھ آتے ہیں۔ مسلم برادری کے لوگ حضرت مخدوم درویش اشرف کی مزار پر ہر روز زیارت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں پہنچتے ہیں۔ وہیں مہا بودھی مندر ہونے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں بودھ عقیدت مندوں کی بھی اس شہر میں آمد ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس شہر میں ہر روز کروڑوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

اس تعلق سے چیمبر آف کامرس کے سابق صدر و مگدھ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر انوپ کیڈیا کہتے ہیں کہ جام کی سب سے بڑی وجہ شہر میں پارکنگ کا نہیں ہونا ہے۔ شہر گیا کا سب سے بڑا تجارتی حلقہ جی بی روڈ، کے پی روڈ، گودام ایئریا، سیوراج پوری روڈ، رمنہ روڈ، پیر منصور روڈ جیسے کئی اہم علاقے ہیں جہاں ایک بھی پارکنگ نہیں ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ یہاں بڑے بڑے بینکوں کی خود کی عمارت ہے لیکن خود کی پارکنگ نہیں ہے، ان کے کسٹمر کی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہوتی ہیں۔

ویڈیو
شہر گیا کی آبادی موجودہ وقت میں دس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور گاڑیوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر دن آٹھ سے دس نئی گاڑیاں سڑکوں پر آتی ہیں۔ آبادی کے مطابق ٹریفک کی مناسبت سے کم ازکم دس بڑی پارکنگ کی ضرورت ہے، لیکن یہاں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڑکوں کو ہی " پارکنگ زون" قراردیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار کہتے ہیں کہ شہر میں ایک بھی ایسی پارکنگ نہیں ہے، جو بڑے شہروں میں ہوتی ہے۔ یہاں کچھ راستے کو ہی پارکنگ زون بنایا گیا ہے۔ تاہم یہ عارضی معاملہ ہے۔ ڈسٹرکٹ سطح پر میٹنگ کرکے کیدار ناتھ مارکیٹ، گوداوری میدان، کٹھوکر تالاب میدان کو تین منزلہ پارکنگ بنانے کی تجویز محکمہ شہری ترقیات کو بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں خاص طور پر جی پی روڈ کے علاقے میں کسی بھی دکان اور بینکوں کے پاس پارکنگ نہیں ہے۔ اب تک چھ بڑی دوکانوں کو نوٹس کیا گیا ہے۔ ایسی کئی دوکانوں اور اداروں کی پہچان کی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں میں وہ پارکنگ کا نظم نہیں کرتے ہیں تو انہیں پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.