ETV Bharat / state

ڈاکٹروں کی کمی سے کشن گنج ضلع ہسپتال بھی بیمار - کشن گنج صدر ہسپتال

بہار کے ضلع کشن گنج کے صدر ہسپتال کا یہ عالم ہے کہ یہاں 33 ڈاکٹروں کی بجائے محض 12 ڈاکٹرز ہی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشن گنج ضلع ہسپتال
کشن گنج ضلع ہسپتال
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:47 PM IST

کشن گنج مقامی محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے کشن گنج صدر ہسپتال سمیت ضلع کے تمام سی ایس سی اور پی ایچ سی خود بیمار ہو گئے ہیں۔

صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صدر ہسپتال کو ماہر ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع کی تقریباً 22 لاکھ آبادی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس وقت صدر اسپتال میں 33 ڈاکٹروں کے بجائے صرف 12 ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔

ان میں سے تین ڈاکٹروں کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری ہے جبکہ یہاں ایک بھی سرجن نہیں ہے۔ صدر ہسپتال کے واحد ماہر سرجن ڈاکٹر انور حسین کو ڈی ایس کی کمان سونپی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہسپتال میں صرف معمولی بیمار مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ شدید بیمار مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے۔

عام طور پر یہی صورت حال صدر ہسپتال سے لے کر پی ایچ سی اور دیہی صحت مراکز تک کی ہے جبکہ آج بھی کشن گنج کے سرکاری صدر اسپتال کے تمام شعبہ جات کو ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے۔

صدر ہسپتال میں تین ایم بی بی ایس ڈاکٹرز تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ تین آرتھوپیڈک، سرجن سمیت چار اور انستھیسیا کا ایک ڈاکٹر شعبہ خواتین اور زچگی میں تعینات ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایی این ٹی، جلدی امراض، سرجن سمیت دیگر محکموں میں ماہر ڈاکٹروں کی کوئی پوسٹنگ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.