ETV Bharat / state

کیمور: قرنطینہ مرکز میں کھانے میں کیڑا ملنے پر مزدوروں کا ہنگامہ - لاک ڈاؤن

بہار کے ضلع کیمور میں بھگوان پور قرنطینہ مرکز میں یومیہ مزدوروں کے کھانے کے دوران چاول میں کیڑا ملنے سے ان لوگوں نے ہنگامہ کر دیا ہے۔ یہ سبھی مزدور دوسری ریاستوں سے لوٹ کر اپنے گھر آئے تھے لیکن ابھی وہ قرنطینہ مرکز میں ہی ہیں۔

labourers protest at quarantine center in kaimur bihar
قرنطینہ مرکز میں کھانے میں کیڑا ملنے پر مزدوروں کا ہنگامہ
author img

By

Published : May 12, 2020, 11:14 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 2:58 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھگوان پور واقع اپگریڈ مڈل اسکول قرنطینہ سینٹر میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ جہاں مزدوروں کو کھانے کے دوران چاول میں کیڑا ملا۔ تب مزدوروں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور کھانا کھانے سے انکار کر دیا۔

مہاجر مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ باہر سے آئے ہیں، گھر نہیں جا سکتے ہیں اور قرنطینہ سینٹر میں رہنے کے باوجود انہیں معیاری کھانا نہیں مل رہا ہے۔ ہم یہاں کیسے رہ سکیں گے۔ حکومت اور انتظامیہ صرف خوراک اور سہولیات کی فراہمی کے نام پر اشیائے خوردونوش کر رہی ہے۔ جبکہ انتظامیہ یہ دعوی کر رہی ہے کہ کھانے پینے سمیت قرنطینہ مرکز میں درکار سبھی چیزیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

اسی ہنگامے کی اطلاع بھگوان پور سی او کو ملی۔ سی او مرکز پہنچ کر مزدوروں سے پوری جانکاری حاصل کی اور حالات کو قابو کیا۔ سی او نے کیڑا ملے چاول کو واپس کرنے اور تازہ چاول تیار کرنے کو کہا۔ بھگون پور سی او ونود کمار سنگھ سے جب اس سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کھانے میں کیڑا ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

صاف اور تازہ چاول تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ مزدوروں نے چاول میں کیڑا دیکھا جس کے بعد ہنگامہ کیا گیا۔ جبکہ مزدوروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ساری سہولت فراہم کیے جانے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ جو ٹھیک نہیں ہے۔ یہاں کھانا درست نہیں دیا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 2:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.