یہ رجسٹریشن بلاک لیبر انفورسمنٹ آفیسر کے دفتر میں رجسٹریشن لیبر انفورسمنٹ آفیسر کوسل کسور جھا نے کیا۔ لیبر انفورسمنٹ آفیسر نے دفتر میں آئے ہوئے سینکڑوں مزدوروں کا رجسٹریشن فارم لیکر چیک کر ان مزدوروں کو موصول رسید بھی دی گئی۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبر انفورسمنٹ آفیسر بینی پور کوسل کسور جھا نے کہا کہ جن کامگار مزدوروں کا رجسٹریشن اس محکمہ کے تحت ہو جاتا ہے، انہیں ہر برس میڈیکل سبسیڈی کی رقم تین ہزار روپے ان کے بینک کھاتے میں دی جاتی ہے۔
انہون نے بتایا کہ تین سال کے بعد ان رجسٹرڈ مزدوروں کو ان کی بیٹی کی شادی میں میرج سبسیڈی کے طور پر 50 ہزار روپے کی امداد دی جاتی ہے۔
وہیں ان رجسٹرڈ مزدوروں کی موت پر ان کے نامزد فرد کو دو لاکھ روپے کی امداد دی جاتی ہے۔ جبکہ رجسٹرڈ مزدوروں کے حادثاتی موت پر چار لاکھ روپے کی امداد دی جاتی ہے۔
وہیں جو رجسٹرڈ مزدورو ٹریننگ حاصل کر لیتے ہیں، انہیں ایک سال بعد اوزار خریدنے کے لیے 15 ہزار کی سبسیڈی دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:
اقلیتی رہائشی اسکول کے لیے زمین فراہم نہیں
کامگار مزدوروں کو اپنا رجسٹریشن کرانے کے لئے کم از کم 90 دن کامگار مزدورو کے طور پر کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔ وہیں ان کا آدھار کارڈ، بینک کھاتا اور دو فوٹو اور پچاس روپے رجسٹریشن فیس دینا ہوتا ہے۔ کامگار مزدوروں کا رجسٹریشن لگاتار کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو اس محکمہ سے فائدہ حاصل ہو سکے۔