ETV Bharat / state

'نتیش کمار کو استعفی دے دینا چاہیے'

لاک ڈاؤن کے پیش ںطر بیرون ریاست سے بہار آںے والے مزدوروں کے لیے اچھے انتظامات نہ کیے جانے پر پرشانت کشور نے وزیراعلی نیتیش کمار سے استعفی کا مطالبہ کیا۔

parshant kishor
parshant kishor
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 10:17 PM IST

سیاسی حکمت عملی رکھنے والے پرشانت کشور ایک وقت میں نیتیش کمار کے ساتھ تھے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار کو استعفی دے دینا چاہیے۔

پرشانت کشور کا الزام ہے کہ ریاست بہار میں لوگوں کے لیے قرنطینہ کا کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

پرشانت کشور نے ایک ٹویٹ میں کہا 'بہار حکومت کی ایک خوفناک تصویر سامنے آرہی ہے، حکومت نے بیرون ریاست سے واپس گھروں کی طرف آرہے غریب مزدوروں کے لیے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے ہیں'۔

انہوں نے چھوٹی سی ویڈیو کلپ بھی ٹیگ کی، اس ویڈیو میں ایک کمرے میں گروپ میں لوگوں کو رکھا گیا تھا اور ان میں سے ایک افراد روتے ہوئے اپنے تاثرات بیاں کر رہا تھا۔

بہار حکومت کی جانب سے بیرون ریاست سے آنے والے مزدوروں کے لیے قرنطینہ سینٹرز بنائے گئے ہیں، جن کو لے کر لوگ کہ رہے ہیں کہ حکومت کی کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

کچھ رپورٹس ایسی بھی سامنے آئی ہیں کہ بیرون ریاست سے اتنے زیادہ تعداد میں لوگ واپس آئے ہیں جن کو رکھنے کے لیے حکومت کے پاس جگہ نہیں ہے اور ان کو گھروں کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

پرشانت کشور مسلسل بہار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نیتیش حکومت نے ریاست کو کورنا وائرس سے بچانے کے خاص اقدامات نہیں کیے ہیں اور وہ اس کام میں ناکام ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.