ETV Bharat / state

UPSC 2020: کشن گنج کے انیل بوساک نے یو پی ایس سی میں 45واں رینک حاصل کیا - یو پی ایس سی امتحان کے نتائج

کشن گنج شہر کی نیپال گڑھ کالونی کے رہنے والے انیل بوساک نے یو پی ایس سی میں 45 واں رینک حاصل کیا ہے۔ انیل کے والد سنجے بوساک گاؤں گاؤں جاکر فیری لگاکر کپڑے بیچتے ہیں۔ انیل چار بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

کشن گنج کے انیل بوساک نے یو پی ایس سی میں 45 واں رینک حاصل کیا

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 3:08 PM IST

یو پی ایس سی امتحان کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس میں یاست بہار کے کٹیہار ضلع کے رہنے والے شوبھم کمار نے ٹاپ کیا ہے۔ وہیں جموئی کے پروین کمار کو آل انڈیا 7واں رینک ملا ہے۔ دوسری طرف کشن گنج کے رہنے والے انیل بوساک کو 45واں رینک ملا ہے۔ یہ انیل کی دوسری کوشش تھی۔

انیل کو UPSC 2019 میں 616 رینک ملا تھا، وہ اس رینک سے مطمئن نہیں تھے۔ اس بار انیل نے آل انڈیا 45واں رینک حاصل کیا ہے۔ انیل کے والد سنجے بوساک گاؤں گاؤں جاکر فیری لگاکر کپڑے بیچتے ہیں۔ انیل چار بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

انیل کو سال 2014 میں آئی آئی ٹی دہلی میں سول انجینئرنگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ انل نے کشن گنج شہر کے اورینٹل پبلک اسکول سے آٹھویں تک تعلیم مکمل کی ہے، سال 2011 میں ارریہ پبلک اسکول سے میٹرک، بال مندر سینیئر سیکنڈری اسکول کشن گنج سے 12ویں تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔

انیل کا پورا خاندان کشن گنج کی نیپال گڑھ کالونی میں رہتا ہے۔ انیل بوساک کے والد سنجے بوساک فیری کا کام کرتے تھے۔ خراب مالی حالت کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹے کو پڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا

واضح رہے کہ یو پی ایس سی (UPSC) ہر سال تین مراحل میں سول سروسز کے امتحانات لیتا ہے، جس میں ابتدائی امتحان، مین امتحان اور انٹرویو شامل ہیں۔ ان امتحانات کے ذریعے مختلف امیدواروں کو دیگر خدمات کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جن میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (IAS)، انڈین فارن سروس (IFS) اور انڈین پولیس سروس (IPS) شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.