ETV Bharat / state

کشن گنج: یوم آزادی کے پیش نظرسخت سیکوریٹی

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 10:54 PM IST

ایس پی کما ر آشس نے کہا سبھی تھانہ انچارج اپنے اپنے متعلقہ تھانے کے علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائیں گے اورکسی بھی مشتبہ شخص سےشک کی بنیاد پر پولیس پوچھ گچھ کرے گی۔

کشن گنج: یوم آزادی کے پیش نظرسخت سیکوریٹی
کشن گنج: یوم آزادی کے پیش نظرسخت سیکوریٹی

بہار کے ضلع کشن گنج ایس پی کمار آشس نےیوم آزادی کے موقع پر کشن گنج ضلع کے قومی و بین الاقوامی سرحدوں سے متصل سبھی تھانہ انچارج کو سخت نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ یوم آزادی کو لیکر کشن گنج ضلع پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔ کشن گنج ایس پی کمار آشس کی ہدایات کےبعد بین الاقوامی ہند نیپال سرحد سے ملحقہ تھانہ علاقوں میں خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سیکورٹی کے حوالے سے ایس پی نے تمام پولیس اسٹیشنز کے تھانہ انچارجوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر نیپال سرحد سے متصل پولیس اسٹیشن کے تھانہ انچارج ایس ایس بی افسران کے ساتھ سرحدی علاقوں میں مسلسل گشت اور نگرانی کی جا رہی ہے۔ جبکہ بنگال کے سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا دی گئی ہے۔

ایس پی کما ر آشس نے کہا سبھی تھانہ انچارج اپنے اپنے متعلقہ تھانے کے علاقوں میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائیں گے اورکسی بھی مشتبہ شخص کو شک کی بنیاد پر پولیس اس سے پوچھ گچھ کرے گی۔ سرحدی علاقے میں ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوم آزادی پر اپنے اسلاف کی قربانیاں نئی نسلوں تک پہنچائیں

چوک چوراہوں میں مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس فورس بھی تعینات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یوم آزادی کورونا انفیکشن کے حوالے سے سادگی کے ساتھ منایا جائے گا۔اس بار پولیس اسٹیشن کی سطح پر بھی پرچم کشائی کے دوران ہجوم کو اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ای میل کے ذریعے دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔ بزرگوں اور بچوں کو تقریب میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ سیکورٹی کے لیے ہوٹلوں کی بھی تلاشی کی جائے گی۔ ہوٹل چلانے والوں کو واضح ہدایات دی ہے کہ کسی بھی مشکوک قیام کے امکان پر فوری طور پر پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں۔ شہر میں گاڑیوں کی چیکنگ مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

ضلع کے سبھی چیک پوسٹوں پر چیکنگ بھی سخت کر دی گئی ہے۔ ایس ڈی پی او انور جاوید نے چیک پوسٹوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر ایس پی نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار جہاں بھی ہوں، حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ساتھ جسمانی دوری پر عمل کرتے ہوئے یوم آزادی منائیں۔

کشن گنج ضلع کی مرکزی تقریب کے مقام، شہید اشفاق اللہ خان اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ حفاظت کے مدنظر ہر آنے والے کی مرکزی دروازے پر میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی کی جائے گی۔ داخلے کے لیے صرف ایک گیٹ بنایا جا رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر گاڑیوں کےلانے اجازت نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.