ETV Bharat / state

کشن گنج: آکسیجن پلانٹ کے تعمیراتی کام کا ڈی ایم نے لیا جائزہ - etv bharat urdu

بہار کے کشن گنج ضلع میں آکسیجن فراہمی کے لئے تعمیر کیے جارہے پلانٹ کا کام اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ اس سمت میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش نے زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کی۔

br_kne_02_ oxygen plant establish in kishanganh_visl1, puc1, pic2, pic3, pic4_bhurc10005
کشن گنج: آکسیجن پلانٹ کے تعمیراتی کام جنگی پیمانے پر جاری، ڈی ایم نے لیا جائزہ
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 12:41 PM IST

کشن گنج ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش نے صدر اسپتال میں آکسیجن پلانٹ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، جہاں پلانٹ سے صدر ہسپتال میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت 5سو لیٹر فی منٹ ہوگی۔ جس سے مریضوں کو آکسیجن کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، آکسیجن کی پیداوار ہر مریض کے بستر تک پہنچائی جائے گی اور آکسیجن کی کمی سے کسی بھی مریض کی جان نہیں جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے تکلیف دہ تجربہ کے بعد ضلعی محکمہ صحت ممکنہ تیسری لہر کے خطرات کے پیشِ نظر ضروری تیاریوں کے سلسلے میں جنگی بنیادوں پر مصروف ہے۔ اس کے لئے دیہی علاقوں کے طبی اداروں کو اچھی طرح سے آراستہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاکہ کورونا جانچ کی سہولت اور اس کا مناسب علاج ہیلتھ ویلنیس سینٹر، اے پی ایچ سی سطح پر بھی لوگوں کو مہیا کیا جاسکے۔

br_kne_02_ oxygen plant establish in kishanganh_visl1, puc1, pic2, pic3, pic4_bhurc10005
معائنہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ

انفیکشن کی دوسری لہر کے دوران، آکسیجن سلنڈر نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر محکمہ اس کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش نے NHAI کے عہدیداروں اور محکمہ صحت کے عہدیداروں سے کام کے متعلق معلومات حاصل کی۔ پل کنسٹرکشن کارپوریشن کی ایجنسی کو ہدایت کی گئی کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک آکسیجن پلانٹ کو مکمل کر متعلقہ انتظامیہ کے حوالے کرے۔ اسی سلسلے میں ڈی ایم نے صدر اسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگانے کے لئے شناخت کی گئی جگہ کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر اسپتال میں واقع پلانٹ کی مدد سے آکسیجن کی قلت پر قابو پالیا جائے گا

اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش نے کہا کہ انفیکشن کی دوسری لہر کئی طریقوں سے پہلی لہر سے مختلف تھی۔ دوسری لہر کے دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد کورونا انفیکشن کا شکار ہوگئی۔ آکسیجن کی سطح میں کمی کا مسئلہ زیادہ تر مریضوں میں دیکھا گیا تھا۔ لہٰذا انہیں آکسیجن کی مطلوبہ مقدار کی فراہمی محکمہ کے لئے چیلنج ثابت ہوئی۔ اس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مشترکہ اقدام سے ضلع میں مناسب مقدار میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موب لنچنگ کے شکار اسماعیل کے گھر والوں کی امارت شرعیہ کی جانب سے امداد

تاکہ اگر انفیکشن کی تیسری لہر اپنا اثر دکھائے تو ضلع کے لوگوں کو آکسیجن کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس سلسلے میں ضلع کے صدر اسپتال میں واقع آکسیجن پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ کشن گنج صدر اسپتال آکسیجن کے معاملے میں جلد خود کفیل ہونے جارہا ہے۔ صدر اسپتال کے احاطے میں آکسیجن پلانٹ لگانے کا کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے، ضلعی مجسٹریٹ نے متعلقہ ایجنسی کو 25 جولائی تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر اسپتال کے احاطے میں ایس این سی یو وارڈ کے سامنے ہوا سے آکسیجن بنانے والے پلانٹ لگانے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اسپتال میں اعلیٰ صلاحیت والے آکسیجن پلانٹ تعمیر کیا جائے گا

سول سرجن ڈاکٹر شری نندن نے بتایا کہ صدر اسپتال کے احاطے میں 500 لیٹر فی منٹ کی پیداواری گنجائش کے ساتھ آکسیجن پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ مرکزی حکومت کی اس اسکیم کے تحت صدر اسپتال میں ہوا سے آکسیجن بنانے کی انوکھا ٹکنالوجی پر مبنی پی ایس اے (پریشر سوئنگ ایڈزورشن) آکسیجن پلانٹ کے قیام کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ اس پلانٹ میں ہوا سے میڈیکل آکسیجن تیار کی جائے گی۔ پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کے قیام کے لئے ڈی آر ڈی او ایگزیکٹیو ایجنسی ہے، پلانٹ کی تمام مشینیں اور سامان آر ڈی او فراہم کرے گا اور اس کا سول ورک این ایچ اے آئی کررہا ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کسی کی جان نہیں جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.