ETV Bharat / state

کھگریا : سڑک حادثے میں خاتون سمیت دو ہلاک

بہار کے ضلع کھگڑیا کے مہیش کھونٹ تھانہ علاقہ میں مختلف سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ ایک دیگر زخمی ہوگئے ۔

کھگریا : سڑک حادثے میں خاتون سمیت دو ہلاک
کھگریا : سڑک حادثے میں خاتون سمیت دو ہلاک
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 11:31 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایاکہ نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر سپہا ڈھالا کے نزدیک کل رات دو موٹر سائیکل کے بیچ ہوئی سیدھی ٹکر میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور اس کا معذور شوہر زخمی ہوگیا ۔

متوفیہ کی شناخت بے بی کماری(22) سال کے طور پرکی گئی ہے۔ جو اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل سے جارہی تھی ۔ متوفیہ کے معذور شوہر کو علاج کے لیے پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بے بی اسی تھانہ علاقہ کے گوچھاری گاﺅں کی باشندہ تھی ۔

ذرائع نے بتایاکہ ایک دیگر واقعہ میں نیشنل ہائی وے نمبر 31 پر ہی تھانہ کے نزدیک پورنیہ سے برونی کی جانب جارہے ایک ٹرک نے کل رات موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔

زخمی نوجوان کو علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ مرکز میں لے جایا گیاجہاں اس کی موت ہوگئی ۔ متوفی کی شناخت راجا کمار (25) کے طور پر کی گئی ہے جونوگچھیا ضلع کے کدوا گاﺅں کا باشندہ تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ راجا اپنی بہن کے گھر کھگڑیا سے نوگچھیا لوٹ رہا تھا ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے کھگڑیا صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.