کیمور میں جمعہ کے روز زبردست ماسک چیکنگ مہم چلائی گئی۔ تھانہ کے سامنے ، ایکتا چوک ، پٹیل چوک کے سمیت دیگر آٹھ مقامات پر پولیس نے ماسک چیکنگ آپریشن مہم کے تحت تقریبا تین گھنٹوں تک جرمانہ وصول کیا گیا۔
اس دوران پولیس نے دو پہیئوں ، ٹیمپو رکشہ اور پیدل چلنے والوں کا بھی ماسک چیک کیاگیا ۔ اور ماسک نہ پہننے والوں سے پچاس روپے بطور جرمانہ بھی عائد کیا ۔
اس موقع پر چالان کے ساتھ ساتھ پولیس نے لوگوں کو کووڈ 19 کے مضر اثرات سے بچنے اور ہمیشہ ماسک پہننے کا مشورہ بھی چیکنگ کے دوران دیا گیا۔
پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو اور معاشرے کو عالمی وبا سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیشہ ماسک کا استعمال کریں ۔
لوگوں سے کہاگیا ہے کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ حکومت ہند بھی بارہا یہ کہ چکی ہے کورونا سے تحفظا ت کے لئے احتیاط لازمی ہے ۔اور ماسک پہننا ہی اس کا واحد حل ہے ۔
ماسک پہننے کے علاوہ سماجی فاصلے برقرارا رکھنا بھی ضروری ہے
خاص کر بازاروں میں عوام کی بڑھتی تعداد اور تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کے لئے بھی ضروری ہے ہے کہ کوروناوائرس کسے تحفظ کے لئے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری ضروری ہے ۔