ETV Bharat / state

پنچایتی راج کے وزیر کپل دیو کامت نہیں رہے

جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے سینیئر رہنما اور پنچایتی راج کے وزیر کپل دیو کامت کا آج علی الصبح انتقال ہوگیا۔ وہ 69 برس کے تھے۔

پنچایتی راج کے وزیر کپل دیو کامت کا انتقال

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 11:33 AM IST

کنبہ کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انہیں ایک ہفتہ قبل پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا۔

حالانکہ وہ پہلے ہی گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ایک دن کے وقفہ سے ان کا ڈائلیسس ہورہا تھا۔

گھر والوں نے کہا کہ اچانک حالت نازک ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر رکھا گیا لیکن ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں ہوئی اور بالآخر ان کا انتقال ہوگیا۔

ریاست کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار کے انتہائی مقرب سمجھے جانے والے کامت مدھوبنی ضلع سے ایم ایل اے تھے۔

مسٹر کامت کی خراب صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جے ڈی یو نے اتوار سے اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی بہو مینا کامت کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.