لاک ڈاٶن کے دوران درگاٶتی کے آر بی ایس اسکول میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں لاپرواہی برتنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ڈی ایم نے شکایت ملنے کے بعد کاروائی کردی۔
ضلع کیمور میں لاک ڈاٶن کو لیکر ضلع انتظامیہ کافی سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ کوٸی کوتاہی نہ ہو اسکے لیے ضلع مجسٹریٹ ہر چھوٹی بڑی چیزوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔ جس کی واضح مثال درگاٶتی بلاک میں دیکھنے کو ملی۔ درگاوتی بلاک کے سرکل افسر کے ذریعہ چھوٹی سی کی گئی لاپرواہی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے درگاٶتی کے سرکل افسر اروند کمار کے ذریعہ آر بی ایس اسکول میں لاپرواہی کا معاملہ سامنےآیا تھا۔ جس کی جانچ موہنیاں زونل افسر شیو کمار راٶت کررہے تھے۔
ساتھ ہی اروند کمار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کی گئی جس کا انہوں نے درست جواب نہیں دیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے اس لاپرواہی کو بڑی ہی سنجیدگی سے لیتے ہوئے سی او اروند کمار کو ہٹا کر چین پور کے سی او کو اضافی انچارج بنا دیا ہے۔
ڈی ایم کی اس کارواٸی سے افسر اور ملازمین میں ہڑکمپ مچا ہوا ہے۔