ETV Bharat / state

کیمور: کنویں سے جیویکا ملازم کی لاش برآمد - بھبھوا صدر ہسپتال

معلومات کے مطابق تھانہ چاند کے بھراری کالا گاؤں کا رہائشی گرودیال گپتا، جو چاند بلاک آفس میں جیویکا آفس میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی حیثیت سے ملازمت کر رہا تھا، بدھ کے روز ڈیوٹی کرنے گھر سے نکلا تھا۔

Kaimur: The body of a Jivica employee was recovered from the well
کیمور: کنویں سے جیویکا ملازم کی لاش برآمد
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 10:26 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک بار پھر ایک کنویں سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس بار لاش جیویکا ملازم کی شناخت کی گئی ہے۔ لاش کی بازیابی کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے آخری ٹیسٹ کے لئے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال بھیج دیا۔

کیمور: کنویں سے جیویکا ملازم کی لاش برآمد

بتایا جاتا ہے کہ چاند تھانہ کے چاند بلاک کے جیویکا دفتر میں تعینات اہلکار فیلڈ میں وزٹ کے لیے نکلا تھا۔ جس کی دوسرے دن صبح میں لاش برآمد کی گئی۔ جانکاری کے مطابق دیر شام تک کنبہ کے افراد نے کافی کھوج بین کی، لیکن کہیں بھی پتہ نہ لگنے پر اس کی اطلاع مقامی پولس کو بھی دی گئی تھی۔

اگلی صبح کو لاش ایک کنواں سے برآمد ہوئی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

معلومات کے مطابق تھانہ چاند کے بھراری کالا گاؤں کا رہائشی گرودیال گپتا، جو چاند بلاک آفس میں جیویکا آفس میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی حیثیت سے ملازمت کر رہا تھا، بدھ کے روز ڈیوٹی کرنے گھر سے نکلا تھا، لیکن دیر شام تک گھر نہیں پہنچا، کنبہ کے لوگ گھر نہ آنے سے کافی پریشان ہوگئے، دیر شام تک تلاش کیا گیا۔ لیکن لاپتہ ملازم کے بارے میں کوئی بھی معلومات نہ ہو سکی۔

بتا دیں کہ ضلع میں ان دنوں جو بھی جرائم کے معاملات سامنے آرہے ہیں ان میں سے زیادہ تر معاملہ میں جرائم پیشوں کے ذریعہ قتل کے بعد لاش کو کنویں میں پھینک دیا جا رہا ہے۔ تین روز قبل ہی دوبے کے سریاں موضع میں بھی اس طرح کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.