ETV Bharat / state

کیمور میں اسکول کالج کھلنے کے آثار بڑھے - اسکول کالج کھلنے کے آثار

حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولی انتظامیہ، والدین سے اسکول کھلونے سے متعلق مشورہ کریں۔

unlock 1
unlock 1
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 2:02 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں سرکاری اسکولوں اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے تالے کھولنے کے آثار بڑھ گئے ہیں، رہاست کے ایڈیشنل سیکرٹری و ڈائرکٹر محکمہ تعلیم گریور دیال نے ضلع ایجوکیشن آفسر کو ایک خط لکھ کر اسکولوں کے بچوں اور ان کے سرپرستوں کو اسکولوں کے کھولنے سے متعلق اساتذہ اور تعلیمی کمیٹی کے ممبروں سے مشورہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

بچوں کے لئے اسکول اور کالج کب کھولے جائیں؟ اگلی کلاسوں میں داخلہ کب شروع ہوگا؟ حکومت اسکولوں میں کارروائیوں سمیت دس نکات پر رائے لینے کے بعد ہی تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر سوریا نارائن نے کہا 'کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے جب بھی اسکول یا کوئی اور تعلیمی ادارہ کھلتا ہے تو پورا نظام بدلا ہوا نظر آئے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
انلاک 1 کا دوسرا مرحلہ، متعدد مساجد میں ادا کی گئیں نماز فجر
عبادت گاہیں کھلتے ہی مندروں میں بھیڑ

انہوں نے مزید کہا 'کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مکمل چوکسی اختیار کی جاٸے گی، محکمہ مختلف مسٸلوں پر والدین اور اساتذہ کی رائے جاننا چاہتا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد اسکول یا کالج کے کھلنے کے بعد کیا خیال رکھنا چاہئے اور پڑھنے کے نظام کی نوعیت کیا ہوگی'۔

واضح رہے کہ حکومت نے 24 مارچ 2020 سے لاک ڈاؤن کے بعد ہی تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے تھے۔ سرکاری اسکولوں سے لیکر نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ اعلی اداروں میں بھی تعلمی نظام ٹھپ پڑا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.