ETV Bharat / state

کیمور میں موسلادھار بارش، کسانوں کے چہروں پر خوشی - اس بار فصل اچھی ہوگی

بہار کے ضلع کیمور میں صبح سے دوپہر تک موسلادھار بارش ہوئی، جس کے سبب کسان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

کیمور میں موسلادھار بارش، کسانوں کے چہروں پر خوشی

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 7:08 PM IST

بارش کی وجہ سے ، بھھوا شہر سمیت دیہی علاقوں میں آبی زخیرہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ آبی ذخیرہ کی وجہ سے بارش رکنے کے بعد لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری دفتر کمپلیکس میں بھی پانی جمع ہونے کی وجہ سے نقل و حرکت کرنے میں اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر جھیل کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ مانسون ضلع کیمور سمیت پورے بہار میں پہنچ چکا ہے۔ جون کے مہینے میں اب تک ضلع کیمور میں 63.80 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

بارش کے باعث لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ دھان کی بیج فروخت کرنےوالوں کو بھی اس کا فائدہ ملا ہے۔ مانسون کے وقت پر آنے سے کسانوں کے چہروں پر خوشی نظر آرہی ہے۔

کیمور میں موسلادھار بارش، کسانوں کے چہروں پر خوشی

کسان امید کر رہے ہیں کہ اس بار فصل اچھی ہوگی۔ کیونکہ گزشتہ سال دھان کی فصل خراب ہوئی تھی۔ ضلع محکمہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، جون کے آخر تک ، 127.20 ملی میٹر بارش ہونی چاہیے۔ 16 جون تک ، اوسطا 67.84 ملی میٹر بارش ہونی چاہیے تھی۔ لیکن 16 جون تک ، ضلع میں 63.80 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس معاملے میں اوسطا 4.4 ملی میٹر بارش کم ہوئی ۔ آئندہ دنوں میں اچھی بارش ہوگی۔ اس کے پیش نظر کسانوں نے کھیتوں میں موجود مینڈھوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی کام شروع کردیا ہے۔

جیسے ہی ضلع میں ہلکی بارش ہوتی ہے ، شہر سمیت دیہی علاقوں میں بجلی کٹنی شروع ہوگئی۔صبح سے ہی بجلی کا کٹنا جاری ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہورہے ہیں۔

وہیں بلاک وار دیکھیں تو ادھور میں 51.6، بھبھوا 107.2، بھگوان پور 37.8، چین پور 53.8، چاند 104.6، درگاوتی 57.4، موہنیاں 96.6، نو آؤں 30.8، رام گڑھ 55 اور رام پور میں 28.6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.