ریاست بہار کے ضلع کیمور میں این ایچ شاہراہ پر سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ
موٹر ساٸیکل پر سوار اور اس پر بیٹھی ایک اور خاتون شدید طور پر زخمی ہوگئی۔
اطلاع کے مطابق ایک موٹر ساٸکل پر سوار میاں بیوی اور سالی موہنیاں کی جانب سے اپنے گھر روہتاس ضلع کے نگوئی جا رہے تھے۔
جیسے ہی کدرا تھانہ حلقہ کے پچھاہ گنج کے پاس پہنچے تبھی اچانک سامنے سے آرہی بے قابو ٹرک کی زد میں تینوں افراد آگئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ موقع واردات پرہی ایک خاتون آرتی دیوی کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھں:سی اے اے کے خلاف بہار میں احتجاج جاری
وہیں موٹر ساٸکل پر سوار شخص بلونت سنگھ کی اہلیہ ہے۔ اس حادثہ میں بلونت سنگھ اور سالی شدید زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے زخمی افرد کو علاج کے لیے کدرا پی ایچ سی می ہسپتال میں منتقل کرایا۔
وہیں موقع پر پہونچی پولیس نے مرنے والی خاتون کو بھبھوا صدر ہسپتال بھیج کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔