ETV Bharat / state

کیمور: کھیت سے کسان کی لاش  برآمد

کیمور کے بھگوان پور بلاک میں واقع کوچاری گاؤں کے کھیت سے ایک کسان کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔

کیمور: کسان کی لاش کھیت سے برآمد
کیمور: کسان کی لاش کھیت سے برآمد
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 6:04 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھگوان پور بلاک میں واقع کوچاری گاؤں کے کھیت سے ایک پچاس سالہ کسان کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی جانکاری پولیس کو دی، جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔ ہلاک شدہ کی شناخت کوچاری گاؤں کے 50 سالہ ددن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے

ویڈیو

معاملے سے متعلق ہلاک شدہ کے بیٹے نیرج کمار نے بتایا کہ اس کے والد ددن سنگھ کل دیر شام کھانا کھاکر کھیت میں سونے گئے تھے، صبح تین بجے کے قریب اطلاع ملی کہ اس کے والد کی لاش کھیت میں پڑی ہے۔

مزید پڑھیں:

کیمور: زہریلی شراب پینے سے تین افراد کی موت

نیرج نے بتایا کہ جب ہم کھیت پر پہنچے تو اس کے والد کی گردن میں ایک پھندہ اور ہاتھ میں بجلی کا کرنٹ تھا، بیٹے نے اپنے والد کی موت کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے گاؤں کے دو افراد کو اس معاملے میں ملزم بتایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.