بہوجن سماج پارٹی نے ابھی تک کسی امیدوار کو ٹکٹ دینے کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن بھبھوا اسمبلی حلقہ میں وکاس پٹیل عرف لالو پٹیل نے مستقبل کے امیدوار کی حیثیت سے طاقت کا مظاہرہ کیا اور اپنا مضبوط دعوہ پیش کیا۔ یہ مظاہرہ لوگوں میں بحث کا مرکز بن گیا۔
بھبھوا میں قائم پٹیل کالج کے امبیڈکر ہاسٹل سے وکاس پٹیل نے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ عوامی مظاہرے شروع کرنے کے ساتھ ہی تعلقات عامہ کا آغاز بھی کیا۔ اس مظاہرہ میں بڑی تعداد میں حامی اپنی گاڑیوں سے پہنچے۔
وکاس پٹیل نے بھبھوا شہر میں لوگوں سے رابطہ کے بعد پورے شہر میں گاڑیوں کے ساتھ گھومتے ہوئے دیہی علاقوں کے تقریبا 2 درجن دیہات کا دورہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے استقبال کرتے ہوئے دعائیں بھی دی۔ وکاس پٹیل کی اس عوامی رابطہ کی کارکردگی خصوصا سیاسی میدان میں ایک بحث بن گئی۔