ریاست بہار کے دورے پر آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا صدر بننے کے بعد پہلی بارآرہے ہیں، ان کے استقبال کے لیے پارٹی کی جانب سے کافی تیاریاں کی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جے پی نڈا بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور بہار۔ بی جے پی کے انچارج بھوپندر یادو کے ساتھ پٹنہ ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
پٹنہ ہوائی اڈا سے نکلنے کے بعد شیخ پورا موڑ پر دیگھا رکن اسمبلی سنجیو چورسیا اپنے سیکڑوں کارکنان کے ساتھ پھول مالا سے قومی صدر کا استقبال کریں گے۔ وہیں بانکی پور رکن اسمبلی ہائی کورٹ کے پاس تو ارون کمار سنہا آئیکر گولمبر کے پاس قومی صدر کا استقبال کریں گے ۔
قومی صدر جے پی نڈا آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 11 اضلاع میں تعمیر شدہ بی جے پی دفتر کا افتتاح کریں گے، اور بی جے پی دفتر میں ہی منعقدہ پروگرام میں کارکنان سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ دیر شام وزیراعلی نتیش کمار سے ملاقات بھی کریں گے ۔
بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند نے بتایا کہ قومی صدر کے دورے کے پیش نظر بی جے پی کارکنان میں زبردست خوشی کی لہر ہے ۔جس کو دیکھتے ہوئے ان کے استقبال میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
ریاستی گیسٹ ہاؤس میں ، قومی صدر، بہار بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ ایک کور کمیٹی کی میٹنگ بھی کریں گے، جس میں مشن 2020 کے بارے میں رہنماؤں کو ضروری ہدایات دی جائیں گی۔