ETV Bharat / state

'حکومت بننے کے بعد جوکی ہاٹ کو سب ڈویژن کا درجہ ملے گا' - میں صرف سیمانچل گاندھی کا ہی بیٹا نہیں ہوں بلکہ پورے سیمانچل کا بیٹا ہوں

آر جے ڈی کے امیدوار و سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے کہا کہ اس وقت پورے بہار میں تبدیلی کی ایک لہر ہے، لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس بار تیجسوی یادو کو ہی وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔

آر جے ڈی کے امیدوار و سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 4:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آج صبح سے تیسرے مرحلے کے لئے ہو رہے ووٹنگ میں ووٹروں کا جوش دیکھنے کو مل رہا ہے، امیدوار بھی پرجوش ہو کر پولنگ مرکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، جوکی ہاٹ سے آر جے ڈی کے امیدوار و سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے گرلز ہائی اسکول پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اپنی جیت کو یقینی بتایا۔

اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز عالم نے کہا کہ میں صرف سیمانچل گاندھی کا ہی بیٹا نہیں ہوں بلکہ پورے سیمانچل کا بیٹا ہوں، اس سے قبل بھی یہاں کے لوگوں نے مجھے چار بار اسمبلی بھیجا ہے اور اس بار بھی امید ہے کہ لوگ تمام چیزوں سے اوپر اٹھ کر ووٹ کریں گے۔

آر جے ڈی کے امیدوار و سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے بہار میں تبدیلی کی ایک لہر دوڑ رہی ہے، لوگوں نے ٹھان لیا ہے کہ اس بار تیجسوی یادو کو ہی وزیر اعلیٰ بنانا ہے۔

سرفراز عالم نے کہا کہ جوکی ہاٹ میں مقابلہ کسی سے نہیں ہے، کچھ لوگ ہیں جو باہر کی پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں، تاہم انہیں معلوم ہے کہ حکومت تیجسوی یادو کی آ رہی ہے اس لیے اپنا نمائندہ بھی ایسے لوگوں کو منتخب کرے گی جس سے جوکی ہاٹ کا فلاح و بہبود ہو سکے، تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت آتی ہے تو جوکی ہاٹ کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.