انجمن محافظ اردو گیا کی نشست منعقد ہوئی جس میں گھرگھر جاکر اردو طالب علموں کا سروے کرانے پر فیصلہ ہوا۔ نشست میں زرودیا گیا کہ مادری زبان کے فروغ کے لیے لازم ہے کہ مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ضلع گیا میں مادری زبان اردو کے فروغ کے لیے لازم ہے کہ مشترکہ کوشیشں کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انجمن اردو محافظ اردو گیاکے زیراہتمام نشست میں موجود شرکاء نے کیا۔ Promotion of Urdu
محمد شمیم کی صدارت میں منعقدہ نشست میں تنظیم کی سابقہ کارگزاری پر غوروفکر کے بعد اتفاق رائے سے طے پایا کہ اردو کے فروغ کے لیے ضلع کے سبھی بلاک میں مامور اردو اساتذہ دانشور طبقہ اور تعلیم یافتہ افراد کی میٹنگ کی جائے اور اردو کے فروغ پر غور وفکر کیا جائے۔خاص طور پر سرکاری سطح پر اردو کے ساتھ اکثر وپیشتر سوتیلا رویہ اختیار کیاجاتا ہے اس طرح کے واقعہ کو حکومت کے اعلی حکام کی نظر تک پہنچایا جائے انجمن محافظ اردو کے جنرل سکریٹری سید فضل وارث نے کہاکہ اردو زبان کی حفاظت اسی وقت ممکن ہے جب والدین اپنے بچے وبچیوں کو اردو کی تعلیم پرزور دیں بچہ کسی بھی اسکول میں پڑھے لیکن اردو تعلیم بھی دی جائے۔
نشست میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ضلع انجمن سے جاری شدہ فارم کے ذریعے اردو سماج کے گھروں میں دستک دے کر فارم پر کیا جائے جس سے صحیح جانکاری مل پائے گی کہ کون بچہ اسکول میں پڑھ رہاہے اور وہاں اردو کی تعلیم ہوتی ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں ہوتی ہے تو وہ کیا گھر میں اردو کی تعلیم حاصل کررہاہے یانہیں ؟ اسی کے بعد بیداری مہم چلائی جائے۔