ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا نگر پریشد چیئرمین کی خالی جگہ کو پر کرنے کے لیے آج ضلع ہیڈ کوارٹر میں واقع کلکٹریٹ بلڈنگ میں انتخابی رائے دہی عمل میں آئی، جس میں جانی آریا نے اپنے حریف پر 10۔14 کے مقابلہ میں سبقت حاصل کی۔ جانی آریا کو 14 ووٹ ملے، وہیں ان کے حریف کو 10 ووٹ ہی حاصل ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی وہ دوسری بار بھبھوا نگر پریشد کے چیئرمین منتخب ہونے میں کامیاب رہے۔
بتادیں کہ تقریباً دو ماہ قبل وبائی امراض کورونا کے سبب بھبھوا نگر پریشد کی چیئرمین رہی ارمیلا دیوی کی موت ہوگئی تھی۔ تبھی سے یہ سیٹ خالی پڑی تھی، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کیمور ضلع انتظامیہ نے انتخاب کے لیے آج کا وقت متعین کیا تھا۔ بھبھوا نگر پریشد میں 25 وارڈ پارشد ہیں لیکن چیئرمین عہدہ کے انتخاب کے لیے 25 میں 24 ہی ممبران نے حصہ لیا۔ ارمیلا دیوی کی موت کے بعد وارڈ پریشد کی سیٹ خالی پڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح شہر کی ترقی اور رہائشیوں کی مشکلات کو حل کرنا ہے۔