ETV Bharat / state

جیتن رام مانجھی آج پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیں گے - راج بھون میں پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیں گے

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی آج راج بھون میں پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

جیتن رام مانجھی آج  پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیں گے

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 7:09 AM IST

پٹنہ: ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی آج راج بھون میں پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

23 نومبر سے17 ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے مانجھی ارکان اسمبلی کو اسمبلی کی رکنیت دلائیں گے۔

ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کا پروگرام دو دن تک چلے گا۔ 25 نومبر کو اسپیکر اسمبلی کا انتخاب ہوگا اور پہلا سیشن 27 نومبر تک چلے گا۔

اسمبلی انتخابات کے بعد بہار میں نتیش کمار کی حکومت ایک بار پھر سے بنی۔ حکومت کی جانب سے بہار قانون ساز اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر کے لئے جیتن رام مانجھی کے نام کی سفارش کی گئی تھی۔ مانجھی کو بطور ممبر قانون ساز اسمبلی کے طویل تجربے کی وجہ سے پروٹیم اسپیکر بنایا جارہا ہے۔

جانکاری کے مطابق بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔ اسپیکر کے انتخاب سے قبل ایوان کو چلانے کے لئے ایک پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے۔ اسمبلی اسپیکر کے انتخاب ہونے تک جیتن رام مانجھی بطور پروٹیم اسپیکر ایوان کی سرگرمیاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گیا کی امام گنج اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی جیتن رام مانجھی نے سیاسی سفر کا آغاز 80 کی دہائی میں کیا تھا۔ انہوں نے 12 سال محکمہ پوسٹ میں کام کرنے کے بعد 1980 میں نوکری چھوڑ دی اور کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

انہوں نے 1980 میں پہلی بار کانگریس کے ٹکٹ پر فتح پور حلقہ سے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اسمبلی پہنچے تھے۔ مانجھی کانگریس ، آر جے ڈی اور جے ڈی یو کی ریاستی حکومتوں میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ مانجھی 2014 میں بہار کے وزیر اعلی بھی بنے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.