ETV Bharat / state

JDU Slams BJP بی جے پی شروع سے ہی دلت اوماندہ ر پسمخالف، جے ڈی یو

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 10:28 PM IST

پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طلباء کے اسکالرشپ کو بند کرنے کے خلاف جے ڈی یو کارکنان نے وزیر اعظم مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: ریاستی جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) نے مرکزی حکومت کی طرف سے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیم کو بند کرنے کے احتجاج میں ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر وزیر اعظم مودی کا پتلا نذرآتش کرنے کا پروگرام منعقد کیا۔ پٹنہ ضلع جے ڈی یو کی طرف سے بھی انکم ٹیکس گولمبر پر پتلانذر آتش کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد موجود تھے۔ جے ڈی یو کارکنوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباءکے لئے اسکالرشپ اسکیم کو روک کر اس سماج کے لوگوں کے ساتھ سازش کی ہے۔

مودی حکومت پر پسماندوں کی توہین کرنے اور ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جے ڈی یو کارکنوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت شروع سے ہی دلت مخالف اور پسماندہ مخالف رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک سے ریزرویشن کے نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے تاکہ پسماندہ طبقات کو سماجی ترقی کے اس آئینی حق کا فائدہ نہ مل سکے۔ جے ڈی یو کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے ریاست میں کرائی جا رہی ذات پرمبنی مردم شماری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب بہار کے لوگوں نے مودی حکومت سے ذات پرمبنی کی مردم شماری کا مطالبہ کیا تو انہوں نے اسے فوراً مسترد کر دیا، جو ان کی پسماندہ اور غریب مخالف سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JDU Slams BJP بی جے پی پارلیمانی وقار کو مجروح کر رہی ہے، جے ڈی یو

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.