ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات 2020 کے تیسرے اور آخری مرحلہ کے انتخابی مہم آج شام پانچ بجے تک ختم ہو رہی ہے۔
اس کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بڑے پیمانے پر ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس کے مدنظر جنتادل یونائیٹڈ کے رہنما و بہار سرکار کے وزیر اشوک چودھری نے بھی یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں دوتہائی اکثریت سے نتیش کمار کی حکومت بنے گی -
انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام نے ایک مرتبہ پھر نتیش کمار پر بھروسہ کیا ہے اور یہی وجہ کہ اس بار بھی بہار میں این ڈی اے حکومت آئے گی۔
اشوک چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں نتیش کمار نے انصاف کے ساتھ ترقی کی ہے اور مذہب و ملت سے اوپر اُٹھ کر نتیش کمار کے چہرہ پر یقین رکھتے ہوئے ووٹ کررہی ہے۔
نتیش کمار نے بنیادی سطح پر بہار میں ترقیاتی کام کئے ہیں جسے پردیش کی عوام بخوبی جانتی ہے-
اشوک چودھری نے روزگار کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بے روزگار ایک سیاسی بیان بن چکا ہے جو لوگ روزگار دینے کی بات کررہے ہیں ان کے دور اقتدار میں بہار سے ڈاکٹر اور انجینئر ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اشوک چودھری نے کہا کہ بہار سب سے پسماندہ ریاست تھی۔ جسے نتیش کمار نے کافی تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے 3.3 ترقیاتی شرح کے رفتار سے بڑھا کر 12.5 تک پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں:ایس ڈی پی آئی امیدوار ماسٹر شبیر احمد سے خصوصی بات چیت
اس پریس کانفرنس میں اشوک چودھری کے علاوہ ایم ایل سی غلام سرور، جے ڈی یو ضلع صدر پروفیسر بلندی اختر ہاشمی، تری لوک چند جین، مولانا مطیع الرحمن وغیرہ موجود تھے۔