ریاست بہار کے حکمراں جماعت جنتادل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) یکم مارچ کو پٹنہ کے گانسھی میدان میں ریلی کرنے جارہی ہے جس کے پیش نظر وہ تیاریوں میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ ریلی بہار میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہوگی، جس حکمراں پارٹی سنہ 2020 کے اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی طاقت دکھانا چاہتی ہے۔
بہار کے ضلع گیا میں پیر کو جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) تاجر سیل کی ایک نشست منعقد ہوئی، اس نشست میں کئی امور پر رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا، اس میں خصوصی گفتگو آئندہ یکم مارچ کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہونے والی جے ڈی یو کی ریلی کی تیاریوں سے متعلق لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔
ریلی میں خود وزیراعلیٰ نتیش کمار موجودہوں گے ، ایسا مانا جارہا ہے کہ جے ڈی یو سنہ 2020 اسمبلی انتخابات سے قبل حزب اختلاف پارٹیوں کو اپنی طاقت دکھاناچاہتی ہے۔
اس ریلی سے وزیراعلیٰ جہاں اپنے کارکنان ورہنماوں کاحوصلہ بڑھائیں گے، وہیں حزب اختلاف کی پارٹیوں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اپنے ترقیاتی کاموں کوبھی گنوائیں گے، منعقدہ اس نشست میں بتایا گیا کہ ریلی کے پیش نظر تمام تیاریاں زوروں پر ہیں۔
تاجرسیل کے انچارج نیرج کمار نے بتایا کہ شہر گیا کے 55 وارڈز،کے کارکنان و عام لوگ گاندھی میدان پٹنہ جائیں گے۔
بہار کی ترقی کے لیے این ڈی اے کی حکومت کوشاں ہے، اس موقع پر تاجر سیل جے ڈی یو کی رکنیت کئی نوجوان تاجروں نے حاصل کی ہے۔