ETV Bharat / state

JDU Protest In Gaya جے ڈی یو کا بی جے پی کے خلاف احتجاج - مرکزی حکومت کے خلاف سیاہ پٹی باندھ

گیا میں آج بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف جے ڈی یو نے احتجاج کیا۔ اس دوران درج فہرست ذات اور اقلیتی طبقہ کے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

جے ڈی یو کی جانب سے بی جے پی  کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 11:35 AM IST

جے ڈی یو کی جانب سے بی جے پی کے خلاف احتجاج

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج جے ڈی یو نے مرکزی حکومت کے خلاف سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔اس دوران ایک جلسہ بھی ہوا جس میں رہنماؤں نے اپنے خطاب میں بی جے پی اور بہار میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص کر سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کو درج فہرست ذات کے خلاف کام کرنے والوں کی فہرست میں گردانا اور کہا گیا کہ یہ وہ رہنماء ہیں جنہیں وزیراعلی نتیش کمار نے پہلے وزیر بنایا اور پھر اُن پر اعتماد کرکے وزیراعلی بنایا۔

تاہم اُنہوں نے اپنے ذاتی مفاد میں اُن سے ملے جنہوں نے درج فہرست ذات کا استعمال اور استحصال کیا ہے، جو ریزرویشن کو ختم کرنے کی وکالت کرتے ہیں، بی جے پی نے بہار کے ساتھ ناانصافی کی۔ آج بہار اور بہاری فرسٹ کا نام نہاد نعرہ دینے والے بھی ان کے حمایتی بنے ہیں۔ دراصل ان رہنماؤں اور ان کی پارٹیوں کو بہار کی ترقی اور یہاں کے باشندوں کے وقار سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہیں صرف اپنے کنبہ کی ترقی چاہیے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے بہار میں ترقی کے ساتھ یہاں کے باشندوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اس موقع پر نائب صدر سیدآصف ظفر نے مسلم اور ایس سی ایس ٹی اتحاد پر زور دیا اور کہاکہ فرقہ پرست ذہنیت والوں کی طرف سے درج فہرست ذات اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑا کرانے کی کوشش ہوتی ہے لیکن ہمیں انکے ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے بلکہ ہم اپنے اتحادکو مزید مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Tariq Anwar مسلمانوں کےلیے مخصوص منصوبوں کو بے توجہی کا شکار بنادیا گیا: طارق انور

انہوں نےکہا کہ حال کے برسوں میں وزیراعلی نتیش کمار پر مسلمانوں کا اعتماد بڑھا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے مثبت نتائج بھی سامنے ہونگے جبکہ پارٹی کے ضلع صدر اور سابق رکن اسمبلی ابھے کوشواہا نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بہار کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔ جے ڈی یو برسوں سے خصوصی ریاست کے درجے کی مانگ کررہی ہے لیکن دینے کے بجائے بہار کے کوٹہ میں مسلسل کٹوتی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.