ETV Bharat / state

Umesh Kushwaha بہار حکومت کے منصوبوں کی معلومات کو پسماندہ مسلمانوں تک پہنچایا جائے گا - ریاست بہار کی حکمراں جماعت جے ڈی یو

بہار جے ڈی یو کے صدر امیش کشواہا نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وزیراعظم پسماندہ مسلمانوں کو سبزباغ دکھا رہے ہیں جبکہ ان کی پارٹی مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔

پسماندہ مسلمانوں تک بہار حکومت کے منصوبوں کی جانکاری پہنچائے گی

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 5:39 PM IST

بہار حکومت کے منصوبوں کی معلومات پسماندہ مسلمانوں تک پہنچائے گی

گیا:ریاست بہار کی حکمراں جماعت جے ڈی یو نے 2024 کے پارلیمانی انتخابات کی طرف توجہ مرکوز کر دی ہے۔ پارٹی اس کے لیے ڈیویزنل سطح پر اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ اظہار خیال کرنا شروع کردیا ہے۔ جے ڈی یو نے برادری مذہبی اور علاقائی مسائل کے ساتھ حکومت بہار کے کاموں کو دھیان میں رکھ کر خاکہ تیار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے پسماندہ مسلمانوں کو بی جے پی کی طرف مائل کرنے کی باتوں کی تردید کے لیے جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا نے رہنماؤں کو زمہ داری سونپی ہے۔وزیراعظم نریندمودی کی طرف سے پسماندہ مسلمانوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھنے کی بات پر جے ڈی یو کے رہنماء اس پر اپنا رد عمل ظاہرکرر ہے ہیں۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشوہا نےای ٹی وی بھارت سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پسماندہ مسلمانوں کی ترقی اور ساتھ لے کر چلنے کی باتیں کرتے ہیں تاہم سیاسی طور پر مسلمانوں کی کھلی دشمن بھی ان کی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ہندو مسلمان کو آپس میں لڑوانے والوں پر کیوں نہیں کاروائی کرتے ۔ اگر انہیں مسلمانوں سے ہمدردی ہے تو مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے پرہیز کریں ، مسلمانوں کی ترقی فلاح و بہبود پر کام کریں اپنی پارٹی میں مسلمانوں کو جگہ دیں اخر ان کی پارٹی میں مسلمانوں کو کیوں نہیں کوئی بڑا عہدہ دیا جاتا ہے۔ہماری پارٹی نے سب کو ساتھ رکھ کر ترقی کی شرح بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کاموں نے تاریخ رقم کی ہے ، مودی جی اور بی جے پی کو آج پسماندہ مسلمانوں کی یاد آئی ہے جبکہ بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی کمان سنبھالتے ہی مسلمانوں کے لیے کام کیا ہے ۔علی انور انصاری سمیت کئی پسماندہ مسلمانوں کو سیاسی حصہ داری میں اعلی مقام تک پہنچایا۔بی جے پی صرف لوگوں کو گمراہ کرنے میں لگی ہے بی جے پی اصل مدوں سے لوگوں کو بھٹکاتی ہے تاکہ ان سے کوئی ترقی مہنگائی بے روزگاری نفرت تشدد اور دیگر امور پر سوال نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Haj Pilgrims Return بہار کے سات حجاج کرام کا مکہ مکرمہ میں انتقال

اُنہوں نے اس دوارن کہا کہ انکی پارٹی کی جانب سے سرکار کے ترقیاتی منصوبے گھر گھر تک پہنچائے جائیں گے ، عوام اور حکومت کے درمیان پارٹی رابطہ اور ذریعہ بنے گی اور اپنی پارٹی کو مضبوط کیسے کریں گے اسکے لئے ہم آئے ہیں یہاں لوگوں تک کی ان کی باتوں کو پہنچائیں گے واضح ہوکہ آج امیش کشواہا گیادورہ پر ہیں اور یہاں وہ کمشنری سطح کے جائزہ اجلاس میں شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.