ETV Bharat / state

ختم ہوتا نظر نہیں آرہا جے ڈی یو کا پوسٹر تنازع

بہار میں حزب اقتدار قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی اہم حلیف جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی یو) میں پوسٹر سے متعلق تنازعہ ختم ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔

JDU poster controversy: ختم ہوتا نظر نہیں آرہا جے ڈی یو کا پوسٹر تنازعہ

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 8:36 PM IST

جے ڈی یو کے سابق قومی صدر اور مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ کے وزیر عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی بار 16 اگست کو پٹنہ آنے پر ان کے خیر مقدم میں پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی ابھے کشواہا کی طرف سے دارالحکومت پٹنہ میں کئی اہم مقامات پر نئے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

ان پوسٹروں میں پارٹی کے نو تقرر قومی صدر اور مونگیر سے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کی تصویر تو لگائی گئی ہے لیکن پارٹی پارلیمانی بورڈ کے صدر اپندر کشواہا ان پوسٹروں میں ابھی بھی کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریسی رہنما کی برتھ ڈے پارٹی میں بی جے پی کا جشن

ریاستی جنرل سکریٹری کشواہا نے دو دن قبل پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر کے دروازے کے ساتھ ہی شہر کے دیگر علاقوں میں مرکزی وزیر سنگھ کے خیر مقدم کے لیے جو پوسٹر لگوایا تھا اس میں پارٹی کے قومی صدر للن سنگھ اور پارلیمانی بورڈ کے صدر اپندر کشواہا دونوں کی تصویر کو جگہ نہیں دی تھی۔

اس معاملے کے طول پکڑنے پر جے ڈی دفتر کے مین گیٹ پر لگے پوسٹروں کو ہٹا دیا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.