کیمور: ریاست بہار میں این ڈی اے اتحاد میں شامل جنتا دل یونائٹیڈ کی کیمور اکائی نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھول دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جے ڈی یو کے ضلع صدر اور تین بار کے رکن اسمبلی ڈاکٹر پرمود نے بھبھوا ضلع جے ڈی یو دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے کے خلاف انتخابی منشور کرنے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی کہا کہ اگر کارکنان چاہیں گے تو وہ انتخاب بھی لڑیں گے ۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ 'سیاست میں آنا سب سے بڑی غلطی تھی۔ تین بار رکن اسمبلی رہا، دس سال سے جے ڈی یو کی خدمت ایک سپاہی کی طرح کر رہا ہوں۔ اس دوران میں ہر طبقہ کو جے ڈی یو سے جوڑا ہے۔
انہوں نے بی جے پی کے خلاف مورچہ کھولتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ 'ضلع کے چار اسمبلی حلقہ پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ یہاں تک کہ ممبر آف پارلیمنٹ اور ایم ایل سی پر بھی۔ انہوں نے اپنی تکلیف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اتحاد سے ہمیں ٹھینس پہنچی ہے اور بی جے پی کو ہرانے کے لئے کارکنان تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بھی خوف نہیں ہے کہ پارٹی مجھے نکال دے گی، لیکن میں کبھی جے ڈی یو نہیں چھوڑوں گا۔