ETV Bharat / state

جے ڈی یو میں بھی اپنے لوگوں کو ٹکٹ دلانے کی کوششیں تیز - وزیر اعلی نتیش کمار

الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جلد ہی پارٹیاں نشستوں کے ساتھ ساتھ اپنے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کریں گی۔

وزیر اعلی نتیش کمار
وزیر اعلی نتیش کمار
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 12:58 PM IST

بہار کی سیاست میں خاندان کے افراد کو ٹکٹ دینے کا مسئلہ بہت پرانا ہے۔ کنبہ پروری یہاں کا برسوں پرانا مرض رہا ہے اور یہ مرض ہر پارٹی میں موجود ہے۔

برسراقتدار جماعت جے ڈی یو اس معاملے پر حزب اختلاف آر جے ڈی پر سخت تنقید کرتی رہی ہے۔

اس سال بہار اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کے کئی سینئر رہنما چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے یا اہل خانہ کے کسی فرد کو ٹکٹ دی جائے۔

افراد خانہ کے لیے نشستوں کی دعویٰ داری

ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے خاندان کے کسی فرد کو سیاست میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے تاہم ان کی کابینہ کے ساتھی اور بہت سے ارکان اسمبلی اپنے اہل خانہ میں کسی فرد کو ٹکٹ دلانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ جو جے ڈی یو کے لیے وبال بن سکتا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ نتیش کمار، سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو اور رام بلاس پاسوان کی سخت نکتہ چینی کر چکے ہیں۔

ہری نارائن سنگھ جو نتیش کی کابینہ میں وزیر تھے ، 8 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی صحت اب ٹھیک نہیں ہے۔اس کی وجہ سے ان کا بیٹا انیل ان کی نشست پر دعویداری کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:سروے رپورٹ : بہارانتخابات میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ

اسی طرح پنچایت راج کی وزیر کپل دیو کامت کی صحت بھی ایک طویل عرصے سے خراب چل رہی ہے۔ ان کے اہل خانہ بھی ٹکٹ کی دعویٰ داری کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ جے ڈی یو کے متعدد رہنما کی جانب سے اسملی انتخابات میں اپنے اہل خانہ کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جہاں ایک طرف نتیش کمار خاندانی ازم کے خلاف ہیں ، وہیں ان کی پارٹی کے ارکان اپنے اہل خانہ کے کسی فرد کو انتخابات میں لانا چاہتے ہیں۔

اس صورتحال میں امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد ہی کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.