پٹنہ : ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ ہم صرف ہوا ہوائی باتوں پر دھیان نہیں دیتے بلکہ ثبوت کے ذریعہ کوئی غلط ثابت ہوتا ہے تو ہماری حکومت ایسے لوگوں کو جیل کے پیچھے بھی پہنچا دیتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا برادری کا ہو اگر بے قصور ہے تو اسے کسی قیمت پر خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، یہاں قانون کا راج ہے، قانون کے تحت سارے کام ہوتے ہیں۔
جنتا دل یونائیٹڈ کے سینئر رہنما و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور نے پھلواری شریف معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف آئی ایک سیاسی جماعت ہے جیسے اس ملک میں دوسری پارٹیاں ہیں، اگر کسی بھی پارٹی کے کارکن پر ملک مخالف سرگرمیوں کا الزام ہے تو اس کی غیر جانبدار جانچ ہو جائے گی، اگر الزامات صحیح پائے گئے تو بیشک ان پر کارروائی ہو اور اگر الزامات ثابت نہیں ہوئے تو انہیں دیگر پارٹیوں کی طرح ہی ایک پارٹی سمجھے، چاہے وہ جس فکر کی ترجمانی کرتے ہوں وہ ان کا معاملہ ہے۔
خالد انور نے کہا کہ پھلواری شریف کے مسلمانوں کو میں یقین دلاتا ہوں کہ وہاں سے جو بھی افراد گرفتار ہوئے ہیں اگر وہ بے قصور ہیں تو انہیں کچھ نہیں ہوگا، آپ دوسروں کی باتوں یا پھر سوشل میڈیا میں چل رہے افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ یہاں نتیش کمار کی حکومت ہے جنہوں نے ہمیشہ سے اقلیتوں کی آواز بن کر اقلیتوں سماج کو آگے بڑھایا ہے، آپ بالکل بھی خوف میں مبتلا نہ ہوں، حکومت ان معاملوں پر نظر بنا کر رکھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IB Alert For Bihar: بہار میں انٹلی جنس بیورو کا الرٹ