ETV Bharat / state

JDU Leader Writes Letter to Nitish Kumar: بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین پر بدعنوانی کا الزام - پٹنہ کی خبر

جے ڈی یو کے رہنما ماسٹر مجاہد JDU leader Master Mujahid نے کہا کہ بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین عبد القیوم انصاری نے من مانی طریقہ سے مدارس میں پرانی کمیٹی رہتے ہوئے نئی کمیٹی کو منظوری دے دی، جس سے وہاں مقامی طور پر فضا خراب ہوئی، کمیٹی آپس میں لڑ گئی۔ زیادہ تر مدارس میں انہوں نے ایسا ہی کیا۔

ماسٹر مجاہد نے سابق چیئرمین کی بدعنوانی کی جانچ کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 8:18 PM IST

پٹنہ: کوچا دھامن کے سابق رکن اسمبلی و جے ڈی یو کے ریاستی نائب صدر ماسٹر مجاہد نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کر JDU Leader Writes Letter to Nitish Kumar حالیہ دنوں میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین کی مدت پوری کر چکے عبد القیوم انصاری کی بدعنوانی کی جانچ نگرانی بیورو سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماسٹر مجاہد نے سابق چیئرمین کی بدعنوانی کی جانچ کا مطالبہ کیا

ماسٹر مجاہد نے کہا کہ عبدالقیوم انصاری نے گزشتہ تین سالوں میں مدرسہ بورڈ کو بدعنوانی کا اڈہ بنا دیا ہے، ان کی مدت میں تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، 'میں بورڈ کا ممبر رہتے ہوئے اس سے قبل بھی ان کی من مانی پر قدغن لگانے کی کوشش تھی اور اس کی شکایت وزیر اعلیٰ کو تحریری شکل میں بھی دی تھی۔'

ماسٹر مجاہد نے کہا کہ عبد القیوم انصاری نے من مانی طریقہ سے مدارس میں پرانی کمیٹی رہتے ہوئے نئی کمیٹی کو منظوری دے دی جس سے وہاں مقامی طور پر فضا خراب ہوئی، کمیٹی آپس میں لڑ گئی، تقریباً مدارس میں انہوں نے ایسا ہی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: RJD Leader on Bihar Madarsa Board: آر جے ڈی رہنما نے نتیش کمار کی تعریف کی، بہار مدرسہ بورڈ کے لیے عمدہ کام کیا

عبد القیوم انصاری نے مدرسہ بورڈ کے مالیات کا بے جا اور غلط فائدہ اٹھایا، آج بھی اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اردو اخبارات کو لاکھوں کا اشتہار دے رہے ہیں تاکہ اخبارات ان کی بدعنوانی پر پردہ ڈال سکے، مگر عوام سب سمجھ رہی ہے اور دیکھ رہی ہے۔ نتیش کمار ایک سنجیدہ اور بدعنوانی کو برداشت نہ کرنے والے وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس سلسلے میں میں نے وزیر تعلیم سے بھی ملاقات کرکے چیئرمین کے عہدے پر کسی صاف شبیہہ اور ریٹائرڈ آئی اے ایس کو لانے کا مطالبہ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اگر مدرسہ بورڈ کے عہدہ پر دوبارہ سے عبد القیوم انصاری بحال کیے گئے تو میں اس کی مخالفت کروں گا اور پورے بہار میں زبردست تحریک کا آغاز کروں گا چونکہ بہار مدرسہ بورڈ کے تمام اساتذہ عبد القیوم انصاری کے ضدی رویہ اور بداخلاقی سے پریشان ہیں۔ اس عہدے پر سنجیدہ پسند با اخلاق چیئرمین کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.