ETV Bharat / state

JDU Leader Shot Dead: پٹنہ میں جے ڈی یو رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا - پٹنہ میں جے ڈی یو لیڈر کا گولی مار کر قتل

پٹنہ میں جے ڈی یو لیڈر دیپک مہتا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے سڑک بلاک کردی۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ JDU leader Shot Dead in Patna

پٹنہ میں جے ڈی یو لیڈر کا گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 9:24 AM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیر کی رات تقریبا 9 بجے داناپور میونسپل کونسل کے نائب صدر اور جے ڈی یو رہنما دیپک کمار مہتا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ دانا پور تھانہ کے تحت ناصری گنج متھیلا کالونی موڑ کے قریب واقع دیپک کے گھر کے مین گیٹ پر پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ناصری گنج پولیس چوکی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ لوگوں نے دانا پور-گاندھی میدان مین روڈ کو بلاک کر دیا۔ JDU leader Deepak Mehta shot dead in Danapur area

پٹنہ میں جے ڈی یو لیڈر کا گولی مار کر قتل

اس واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کو لوگوں نے مخالفت کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ صورتحال کو بگڑتے دیکھ کر علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی۔ دیپک کمار مہتا کے قتل کی وجہ سے دیر رات علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ قتل کے اس واقعے کے بعد پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔ Danapur Nagar parishad Vice President

بتایا جاتا ہے کہ رات تقریباً 9.30 بجے دیپک کھانا کھانے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے کیمپس میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ تبھی دو موٹر سائیکلز پر سوار چار پانچ بدمعاش آئے اور ان پر کئی راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ گولی دیپک کے سر اور سینے میں لگی جس کی وجہ سے وہ وہیں گر گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر دیپک کے پڑوسی نے آواز لگائی جس کے بعد ان کے گھر والے اور آس پاس کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ JDU leader Deepak Mehta shot dead in Patna

یہ بھی پڑھیں: Attack on Nitish Kumar: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ

دیپک کمار کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دیپک کو مردہ قرار دے دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دیپک کو گولی مارنے والے شخص کی عمر تقریباً 17-18 سال تھی۔ دیپک کمار مہتا کے قتل کی وجہ سے دیر رات علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ قتل کے اس واقعے کے بعد پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.