ETV Bharat / state

JDU MLC Candidate Afaq Ahmad Khan: جے ڈی یو نے آفاق احمد خان کو ایم ایل سی امیدوار بنایا - گیا کے رہائشی آفاق احمد خان

جے ڈی یو نے گیا کے رہائشی آفاق احمد خان کو بہار قانون ساز کونسل کا امیدوار بنایا ہے۔ آفاق احمد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پرانے ساتھیوں میں ایک ہیں۔ دراصل وہ جنتا دل پارٹی سے ہی نتیش کمار اور شرد یادو کے ساتھ سیاست میں تھے۔ Bihar MLC Election 2022

JDU MLC Candidate Afaq Ahmad Khan
جے ڈی یو نے آفاق احمد خان کو ایم ایل سی امیدوار بنایا
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 4:25 PM IST

گیا: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جے ڈی یو JDU MLC candidates کی طرف سے آفاق احمد خان اور رویندر پرساد سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔ دونوں امیدوار کل کاغذات نامزدگی جمع کریں گے۔ آفاق احمد خان کو قانون ساز کونسل کا امیدوار بنائے جانے پر ان کے آبائی گھر ضلع گیا میں خوشی کا ماحول ہے۔ آفاق احمد خان نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز جنتادل سے کیا تھا۔ وہ پارٹی میں زمینی سطح سے جڑے ہوئے تھے۔

جنتادل کے ٹوٹنے کے بعد آفاق احمد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو میں شامل ہو گئے اور جے ڈی یو کے سابق قومی صدر شرد یادو کے وہ بے حد قریبی رہے، تاہم شرد یادو اور نتیش کمار کے رشتوں میں آئی درار کے بعد آفاق احمد نے اپنی وفاداری پارٹی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ قائم رکھی۔ جے ڈی یو میں وہ برسوں سے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے تھے۔JDU MLC Candidate Afaq Ahmad Khan

پارٹی نے انہیں قومی جنرل سکریٹری کے عہدے کے ساتھ منی پور اسٹیٹ کا پارٹی انچارج بھی بنا رکھا تھا۔ انہوں نے منی پور میں کامیابی بھی حاصل کی، جس میں منی پور کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کے چھ امیدواروں نے جیت درج کی۔ آفاق احمد کی گزشتہ 35 سالوں سے سیاست میں سرگرمی رہی ہے۔ انہوں نے ایمانداری سے پارٹی کے لیے محنت کی تھی، جس کا اعتراف وقتاً فوقتاً وزیر اعلیٰ نتیش کمار کرتے رہے ہیں۔ JDU MLC Candidate Afaq Ahmad Khan

یہ بھی پڑھیں:

Rajya Sabha Election 2022: حنا شہاب کو راجیہ سبھا ٹکٹ نہ دینے پر جے ڈی یو رہنما برہم، پارٹی میں شامل ہونے کی پیشکش

وہیں آفاق احمد کو ایم ایل سی امیدوار بنائے جانے پر شہر گیا میں خوشی کا ماحول ہے۔ ان کے ایک رشتہ دار عمر احمد خان کہتے ہیں کہ آفاق احمد پارٹی کے سینیئر رہنما ہیں۔ ان کے والد مرحوم ریاض خان ریلوے سے سبکدوش ہوئے تھے، جب کہ ان کے بڑے بھائی پروفیسر ایاض احمد خان شہر کے معروف اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج سے کچھ سالوں پہلے ہی سبکدوش ہوئے تھے۔ اس کے ایک بھائی دبئی میں رہتے ہیں، ایک بھائی گیا ریلوے اسٹیشن پر اسسٹنٹ منیجر ہے۔ JDU MLC Candidate Afaq Ahmad Khan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.