ETV Bharat / state

Bihar By-Election کڑھنی ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو امیدوار منوج کشواہا کی جیت یقینی، میجر اقبال حیدر

جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری میجر اقبال حیدر کو امرکھ بلاک کا انچارج بنایا گیا ہے۔ امرکھ بلاک میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہ ایم آئی ایم کے امیدوار غلام مرتضیٰ انصاری کا آبائی علاقہ ہے۔ ایسے میں جے ڈی یو کیلئے یہ ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ Major Iqbal Haider is determined for the victory of the JDU candidate

میجر اقبال حیدر
میجر اقبال حیدر
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 8:45 AM IST

Updated : Nov 24, 2022, 9:27 AM IST

پٹنہ: آئندہ 5 دسمبر کو بہار کے ضلع مظفرپور کے کڑھنی اسمبلی میں ضمنی انتخاب کو لیکر تمام پارٹیوں کے لیڈران سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ یہاں ہونے والے انتخاب میں این ڈی اے اتحاد اور عظیم اتحاد امیدوار کے علاوہ ایم آئی ایم نے بھی اپنا امیدوار اتارا ہے، جس سے مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔ گوپال گنج میں ایم آئی ایم کے امیدوار نے 12 ہزار ووٹ حاصل کیا تھا جس سے عظیم اتحاد کے امیدوار کو محض دو ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس نظریے سے کڑھنی کا انتخابی مقابلہ کسی بھی پارٹی کے امیدوار کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ Major Iqbal Haider is determined for the victory of the JDU candidate

میجر اقبال حیدر

ادھر جے ڈی یو نے بھی اپنے امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے کڑھنی کے ہر بلاک میں الگ الگ لیڈران کو ذمہ داری سونپی ہے، جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری میجر اقبال حیدر کو امرکھ بلاک کا انچارج بنایا گیا ہے۔ امرکھ بلاک میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہیں سے ایم آئی ایم کے امیدوار غلام مرتضیٰ انصاری کا آبائی تعلق ہے، ایسے میں جے ڈی یو کے لیے یہ ایک چیلنج ہو سکتا ہے، تاہم جے ڈی یولیڈر میجر اقبال حیدر کہتے ہیں کہ گوپال گنج کی طرح کڑھنی کی عوام غلطی نہیں کریں گے، وہاں ایم آئی ایم کی ملی بھگت کی وجہ بی جے پی امیدوار کی جیت ہوئی مگر یہاں ایسی کوئی بات نہیں ہے. ایم آئی ایم کا داؤ یہاں نہیں چلے گا۔

میجر اقبال حیدر نے کہا کہ کڑھنی ضمنی انتخاب میں عظیم اتحاد امیدوار منوج کشواہا کی جیت سو فیصد یقینی ہے، ایم آئی ایم ہمیشہ ووٹ کاٹنے کا کردار ادا کرکے بھاجپا کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، مسلمانوں کو جذباتی تقریر اور سنہرے خواب سے خوش کرتی ہے، مگر یہاں لوگ سمجھتے ہیں کہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہے جو سیکولر اور انصاف پسند ہے، اس حکومت میں بلاتفریق تمام لوگوں کی ترقی ہو رہی ہے، اس لیے یہاں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو ایک طرفہ سوچ رکھتے ہیں، یہاں نتیش کمار اور تیجسوی یادو ہیں جو سب کی ترقی کے لیے کاربند ہیں۔

مزید پڑھیں:Nazar Alam on Majlis: سیمانچل کے بعد ہماری نظر متھلانچل پر، مسلمانوں کیلئے مجلس بہتر متبادل، نظر عالم

Last Updated : Nov 24, 2022, 9:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.