ETV Bharat / state

Anwar Ali Khan Murder Case جے ڈی یو ایم ایل سی آفاق خان نے انور خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی

جے ڈی یو ایم ایل سی آفاق احمد خان نے ایل جے پی رہنما انور علی خان مرحوم کے گھر پہنچ کر اظہار تعزیت کیا۔ انور علی خان کا گزشتہ ماہ بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، لواحقین نے ایم ایل سی کے سامنے پولیس کی کاروائی پر بھی سوال کھڑے کیے۔ JDUMLC Afaq Ahmad Khan at Anwar House

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 4:26 PM IST

گیا : جے ڈی یو ایم ایل سی آفاق خان نے انور خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی

گیا: جے ڈی یو کے ایم ایل سی آفاق احمد خان ایل جے پی رہنما انور علی خان مرحوم کے گھر اظہار تعزیت کے لیے پُہنچے، جہاں اُنہوں نے پسماندگان سے مل کر اظہار تعزیت کیا اور انہوں نے اس دوران انور خان قتل معاملہ میں پولیس کی اب تک کی کارروائیوں کے حوالے سے بھی جانکاری لی۔ آفاق احمد خان نے پسماندگان کو یقین دلایا کہ بہار پولیس کی جانب سے انور خان قتل معاملہ میں ملوث سبھی ملزموں پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود انور خان قتل معاملہ کو لے کر بہار پولیس کے ڈی جی پی سے بات کریں گے اور اب تک فرار اہم ملزموں کی گرفتاری نہیں ہونے کی وجہ پر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت میں جرم کو کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد پر سختی سے کارروائی کی جائے گی۔

19780135
19780135

یہ بھی پڑھیں:

Anwar Ali Khan Shot Dead In Gaya لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما انور علی خان فائرنگ میں ہلاک

انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ان کی قانونی لڑائی میں وہ شانہ بشانہ ہوں گے اور ملزموں پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، واضح ہو کہ گزشتہ 27 ستمبر کو شیر گھاٹی کے آمس تھانہ حلقہ میں واقع سہولی موڑ پر ایل جے پی کے رہنما انور علی خان کا بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی، اس دوران لواحقین نے مقامی پولیس پر ملزموں کو بچانے کا بھی الزام لگایا تھا، اس قتل معاملہ میں انور خان کے بڑے بیٹے کی طرف سے نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے لیکن پولیس نے اب تک صرف دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں گاؤں کا ہی ایک نوجوان دارا خان ہے۔

Anwar Ali Khan Murder Case ایل جے پی رہنما انور علی خان کے قتل معاملے میں مقدمہ درج

بتایا گیا ہے کہ دارا خان کو پولیس نے مخبری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ جب کہ ایک دوسرے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس کی موٹر سائیکل سے بدمعاش آئے تھے۔ جب کہ گولی مار کر قتل کرنے والے بدمعاش ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ اس موقع پر ایم ایل سی آفاق احمد خان کے ساتھ مختار خان، سیفی خان اور جے ڈی یو کے کئی رہنما موجود تھے۔ جو اظہار تعزیت کے لیے پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.