ETV Bharat / state

گیا: جے ڈی یو نے غلطی سے شاہد اقبال کو اقلیتی سیل کا جنرل سکریٹری نامزد کیا

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 2:03 PM IST

بہار جے ڈی یو اقلیتی سیل کی جانب سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما کو جے ڈی یو کا ریاستی جنرل سیکرٹری بنانے پر اے آئی ایم آئی ایم میں ہلچل مچ گئی۔

گیا: جے ڈی یو نے غلطی سے شاہد اقبال کو اقلیتی سیل کا جنرل سکریٹری نامزد کیا
گیا: جے ڈی یو نے غلطی سے شاہد اقبال کو اقلیتی سیل کا جنرل سکریٹری نامزد کیا

ضلع گیا کے اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کو جے ڈی یو نے غلط فہمی کی وجہ سے اقلیتی سیل کا جنرل سکریٹری نامزد کردیا ہے، جس کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ایم آئی ایم کا کہنا ہے کہ 'جے ڈی یو کے جنوبی بہار کے اقلیتی سیل کے صدر الیکزنڈر خان کا تعلق گیا ضلع سے ہے اور انہوں نے ہی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر شاہد اقبال خان کو ریاست کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا ہے۔'

دراصل جے ڈی یو جنوبی بہار اقلیتی سیل کمیٹی کی تشکیل پر تنازعہ ہو گیا ہے کمیٹی کی تشکیل کے ساتھ ہی سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا جے ڈی یو سے مسلمانوں کا جھکاؤ کم ہوگیا ہے؟ یا پھر ان کے ساتھ مسلم کارکن اور رہنماؤں کی کمی ہوگئی ہے؟

اس تعلق سے اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما شاہد اقبال خان کا کہنا ہے کہ 'جے ڈی یو کا مگدھ زون میں کوئی وجود بچا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں یہاں سے کسی بھی سیٹ پر جیت حاصل نہیں ہوسکی ہے، جے ڈی یو دوسری پارٹیوں کے رہنما کا نام دے کر اپنی فہرست مکمل کررہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: یوپی میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے: اسدالدین اویسی

حالانکہ اس سلسلے میں جنوبی بہار اقلیتی سیل کے صدر الیکزنڈر خان نے کہا ہے کہ 'پرنٹنگ کی غلطی کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا ہے۔ در اصل شاہد اقبال خان پہلے جے ڈی یو میں شامل تھے بعد میں انہیں پارٹی نے نکال دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'اس مرتبہ شہر گیا کے رہنے والے دوسرے شاہد خان کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا لیکن ان کے نام کی جگہ پر شاہد اقبال خان کا نام چھپ گیا ہے۔ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.