ETV Bharat / state

جاوید اختر کنہیا کی انتخابی مہم میں شریک ہونگے - کنہیاکمار

جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دانشوران شامل ہو رہے ہیں۔

کنہیاکمار
author img

By

Published : Apr 22, 2019, 8:27 AM IST

ریاست بہار کے بیگوسرائے پارلیمانی حلقے سے انتخابات لڑنے والے کنہیاکمار کی انتخابی مہم میں شریک ہو نے کے لیے بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر 23 اپریل کو بیگو سرائے پہنچیں گے۔
ان کے علاوہ سی پی ایم کے رہنما سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے لیڈر ڈی راجا اور سدھا کر ریڈی اور دیگر شخصیات بھی کنہیا کمار کی حمایت میں بیگو سرائے کا دورہ کر یں گے۔

بیگوسرائے سیٹ سے کنہیاکمار کا مقابلہ مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سخت گیر رہنما گری راج سنگھ سے ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار پرکاش راج اتوار کے روز بیگوسرائے پہونچے اور انھوں نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ' بیگوسرائے کنہیا کے حمایت میں جمع ہورہا ہے، میں نے انکے ساتھ سفر کیا ہے، اور میں لوگوں کی آنکھوں میں امید دیکھ رہا ہوں، میں ماحول کو محسوس کرسکتا ہوں، میں ان کے ساتھ ہوں اور اس بات پر مجھے فخر ہے'۔

رواں ماہ 29 اپریل کو بیگوسرائے سیٹ کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.