جنتا دل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق رحمان نے کہا کہ، 'یہ پہلی دفعہ ہے جب بہار حکومت میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا، یہ سب آر ایس ایس اپنے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مسلمانوں کو ذہنی غلام بنا دیا ہے۔'
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اشفاق رحمان نے کہا کہ، 'کانگریس نے مسلمانوں کو ذہنی غلام بنا دیا ہے۔ مسلمانوں کے اسی ذہنی غلامی نے انہیں بندھوا مزدور کے طور پر رکھا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ، 'اگر آج مسلمان آرجے ڈی کو ووٹ نہیں دیئے تو وہ 10 سیٹ نہیں جیت سکتی ہے اور کانگریس کو ووٹ نہیں دیں تو وہ دو سیٹ بھی نہیں جیت سکتی ہے۔'
ساتھ ہی اشفاق رحمان نے کہا کہ، 'اس لیے مسلمانوں کو ذہنی غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔ مسلمانوں کو اور بھی خراب حالات آنے والے ہیں۔'
اشفاق نے کہا کہ، 'مسلمانوں کو ان کی کارکردگی کا نتیجہ مل رہا ہے۔ مسلمانوں نے کبھی کسی مسلم کو اپنا لیڈر نہیں مانا۔ لالو اور نتیش ہی ان کے رہنما رہے ہیں۔'
اے آئی ایم آئی ایم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، 'اس پارٹی نے اور سیمانچل کے عقلمند مسلمانوں نے ریاست کو ایک راہ دکھائی ہے۔'
مزید پڑھیں:
ویشالی سانحہ: قصواروں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ
اشفاق نے کہا کہ، 'کانگریس ووٹ کٹوا پارٹی ہے۔ اس نے مسلمانوں کا ووٹ کاٹ کر آر ایس ایس کی مدد کی۔'