ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے، وہیں ریاست میں ایک نئی سیاسی پارٹی کا وجود عمل میں آیا ہے۔
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے ہمراہ ملکی معیشت پر کام کرنے والے بہار کے سابق پلاننگ بورڈ کے رکن گلریز ہدیٰ نے ریاست کے قدآور رہنما سابق رکن پارلیمان پرنماسی رام کی سربراہی میں نئی سیاسی پارٹی 'جن سنگھرس دل' تشکیل دی ہے۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ آئین کی حفاظت اور محروموں کو ان کا حق دلانے کے لیے سیاست میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی محروم طبقہ وہیں ہے جو 35 برس قبل تھا۔ نئے سیاسی نظام میں ہم لوگوں کو ہاشیہ پر رکھ دیا ہے۔
سی اے اے این آر سی اور این پی آر سے متعلق گلریز ہدیٰ نے کہا کہ قانون تو یہی سیاست داں بناتے ہیں۔ ہم اس سے الگ رہ کر دو چار اسکول تو کھول سکتے ہیں 500 اسکول نہیں کھول سکتے لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار نہیں دے سکتے ہیں۔
ان کی پارٹی صحت ،تعلیم، تحفظ اور معاشی نظام کے بہتری کے علاوہ محروم طبقہ اور مسلمانوں کے حقوق کے لیے لڑیں گی۔ انہوں نے ریاستی اسمبلی کے تمام 243 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔