ETV Bharat / state

نجکاری کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 8:39 PM IST

حکومت کی جانب سے سرکاری املاک کو پرائیویٹ کمپنیوں کے ہاتھوں میں سونپے جانے کے فیصلے کو لیکر آج جن ادھیکار پارٹی نے احتجاج کیا۔

نجکاری کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج
نجکاری کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

پٹنہ: مودی حکومت کے ذریعہ ملک کی تمام سرکاری املاک کو پرائیویٹ کمپنیوں کے ہاتھوں میں سونپے جانے کے فیصلے کو لیکر آج جن ادھیکار پارٹی کی جانب سے ریاستی سطح پر احتجاج کیا گیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق بہار کے تمام اضلاع میں پارٹی کارکنان ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج کرکے ایک صدر جمہوریہ کے نام ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے، اور نجکاری کی مخالفت کریں گے۔

اس ضمن میں آج پٹنہ میں بھی جاپ کارکنان کی جانب سے ایک پیدل جلوس نکالا گیا جو کارگل چوک سے شروع ہو کر صنعت بھون پر ختم ہوا، اس دوران جن ادھیکار پارٹی کے ریاستی صدر راگھویندر کشواہا نے کہا کہ مودی حکومت کسی نئی عمارت کی تعمیر نہیں کرا رہی ہے بلکہ گزشتہ ستر سالوں میں تیار شدہ ملک کی سرکاری املاک کو پرائیویٹ کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کر رہی ہے۔ یہ ملک کے ساتھ غداری ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

جن ادھیکار پارٹی یوا شکتی کے ریاستی صدر تراب نیازی نے کہا کہ مودی حکومت ریلوے، ہائی وے، ایئر پورٹ، گیس سمیت متعدد چیزوں کو فروخت کرنے پر آمادہ ہے، جس کا واحد مقصد اپنے چہیتے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ عوام اب تک سو رہی ہے، مخالف پارٹی کے لیڈران کو اے سی روم سے نکلنے کی فرصت نہیں ہے. جو بچے لوگ ہیں انہیں مذہب اور ذات کے نام پر آپس میں الجھا کر رکھا گیا ہے تاکہ کوئی ان سے سوال نہ کرے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.