سیوان: کشمیر سے سیوان آنے والی این آئی اے کی ٹیم پیر کو سیوان جیل میں قید بسنپور کے رہنے والے صالح امام خان کے بیٹے یعقوب خان کو اپنے ساتھ ریمانڈ پر لے گئی ہے۔ سنیچر کو این آئی اے کے ڈی ایس پی آر کے پانڈے کی قیادت میں 5 رکنی ٹیم نے ضلع میں کئی لوگوں سے جیل کے اندر اور باہر لوگوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔
جموں و کشمیر میں ایک شدت پسندانہ حملہ سے متعلق معاملے میں کچھ مہینے قبل سیوان سے گرفتاری کے بعد ان پٹ کی بنیاد پر یعقوب کو گرفتار کیا گیا، این آئی اے کی ٹیم نے سیوان پہنچ کر جیل میں بند یعقوب سے پوچھ گچھ کی، پوچھ تاچھ کے بعد سیوان سی جی ایم کورٹ سے ریمانڈ پر جموں و کشمیر لے کر چلی گئی ہے۔
بتادیں کہ ضلع سیوان کے بڈھریا کے رہنے والے عرفان عرف چنو کو جموں و کشمیر پولیس نے چند ماہ قبل گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد این آئی اے کی جانچ میں شدت پسند تنظیم سے چنو کے روابط کا معاملہ سامنے آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ این آئی اے کی جانچ میں یعقوب خان کا نام بھی سامنے آیا جس کے بعد این آئی اے کی ٹیم اسے جموں و کشمیر لے گئی۔ ساتھ ہی اس پورے معاملے پر این آئی اے کے ڈی ایس پی آر کے پانڈے سے بات کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ یعقوب خان، جسے این آئی اے کی ٹیم اپنے ساتھ جموں و کشمیر لے گئی وہ قتل کیس میں پہلے ہی سیوان جیل میں بند تھا اور اس کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ درج مقدمات مختلف تھانہ علاقوں کے ہیں جو عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Phulwari Sharif Terror Module: جموں و کشمیر سے سیوان پہنچی این آئی اے ٹیم نے خاتون سے پوچھ گچھ کی