ETV Bharat / state

جمعیت العلماء ارریہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد

بہار میں آئے خوفناک سیلاب کے سبب ریاست کے تقریباً 55 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت العلمأ ارریہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد فراہم کیں۔

جمعیت العلماء ارریہ
author img

By

Published : Jul 19, 2019, 7:16 PM IST

جمعیت العلمأ ارریہ کے ضلع صدر ڈاکٹر عابد حسین نے اس تعلق سے بتایا کہ ضلع ارریہ میں جمعیت کے کارکنان اور اس سے وابستہ افراد سے امداد جمع کرکے سیلاب زدگان کو پہنچا رہے ہیں۔ اور جمعیت کے اراکین الگ الگ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

ڈاکٹر عابد حسین نے یہ بھی بتایا کہ' اس کے بعد جیسے جیسے امداد میں اضافہ ہوگا جمعیت کے اراکین سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں بھی پہنچ کر راحت رسانی کا کام کریں گے اور اس کام کے لیےکارکنان پوری طرح سے تیار ہیں'۔

جمعیۃ کے ضلع جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ 'ریاست میں جب ہر سال سیلاب آتا ہے تو پھر انتظامیہ اس سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی تیاری کیوں نہیں کر لیتی اور اس تباہی سے بچنے کے لیے حکومت سخت قدم کیوں نہیں اٹھاتی'۔

جمعیت العلماء ارریہ

انھوں نے مزید کہا کہ' اس سیلاب میں درجنوں افراد کی موت ہوئی، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے کتنے مویشیوں کی جانیں چلی گئیں لیکن حکومت کا اس معاملے میں نہایت سست رویہ رہا ہے'۔

Intro:جمعیۃ علما ارریہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد

ارریہ : اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو لوگوں کے لئے نفع بخش ہو. اسی کے تحت آج بہار کے مختلف اضلاع میں آئے سیلاب زدگان کے درمیان انسانیت کے ناطے انہیں سہارا دینا ہمارا ایمانی اور اخلاقی فریضہ ہے، ہر لوگ اپنی سطح سے جس طرح سے ہو سیلاب سے متاثر خاندان تک پہنچ کر ان کی امداد رسائی کرے اور ان کا حوصلہ باندھیں. یہ باتیں جمیعۃ علما(م) ارریہ کے ضلع صدر ڈاکٹر عابد حسین نے جامع مسجد میں جمعیۃ علما کی جانب سے منعقد ایک نشست میں کہی.

Body:ڈاکٹر عابد حسین نے کہا کہ ارریہ میں جتنے بھی جمعیۃ کے کارکنان اور وابستگان ہیں ان کی جیب خاص سے امداد لیکر ہم لوگ دو علاقوں کا دورہ کریں گے. اس کے بعد جیسے جیسے امداد آئے گی ہم لوگ دیگر علاقوں میں بھی لوگوں تک پہنچ کر راحت رسائی کا کام کریں گے. اس کام کے لئے ہمارے کارکنان پوری طرح سے تیار ہیں. جمعیۃ کے رضاکاران نے بھی اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے حسب استطاعت پیشگی دی اور اس طرح سے کل تیس ہزار روپے جمع ہوئے.

Conclusion:جمعیۃ کے ضلع جنرل سکریٹری مفتی اطہر القاسمی نے کہا کہ جب ہر سال یہاں سیلاب آتا ہے تو پھر انتظامیہ اس سے پہلے تیاری کیوں نہیں کرتی اور اس تباہی سے بچنے کے لئے حکومت سخت قدم کیوں نہیں اٹھاتی. ابھی کے سیلاب میں درجنوں افراد کی موت ہوئی، ہزاروں لوگ گھر سے بے گھر ہوئے، کتنی مویشیوں کی جانیں گئیں آخر ان کی جوابدہی کس کے سر ہوگی، کیا جانے والے واپس آ سکتے ہیں. حکومت کا اس معاملے میں نہایت سست رویہ رہا ہے. نشست میں موجود لوگوں میں مفتی ہمایوں اقبال ندوی ،مولانا مصور عالم ندوی ، الحاج سرور عالم کے نام قابل ذکر ہیں.

بائٹ.... ڈاکٹر عابد حسین ، صدر جمعیۃ علما، ارریہ (پہچان، سفید داڑھی)
بائٹ.... مفتی اطہر القاسمی ، جنرل سیکرٹری، جمعیۃ علما، ارریہ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.