صدر اور جنرل سیکرٹری کے بغیر چلنے والی جمیعت علماء ہند بہار نے ممبر سازی مہم پورا کر انتخاب کرانے کی غرض سے مجلسِ عاملہ کی ہنگامی مٹنگ طلب کی. اس اجلاس میں سابق صدر قاری معین الدین اور سابق جنرل سیکرٹری حسن احمد قادری جن کا انتقال لاک ڈاون کے دوران ہو گیا تھا انہیں تعزیت پیش کی گئی
جمیعت علماء ہند کے صدر ارشد مدنی کی ہدایت پر ریاستی مجلسِ عاملہ کی ہنگامی مٹنگ طلب کی گئی تھی. اس میٹنگ میں جمیعت علماء ہند بہار کے صدر قاری معین الدین اور جنرل سیکرٹری حسن احمد قادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں تمام موجود اراکین نے تعزیت پیش کی.
اس اجلاس میں ممبر سازی کے بعد اہم عہدے داران کا انتخاب کرانے کا فیصلہ لیا گیا. اس کے علاوہ رددِ قادیانیت کی مہم کو زور شور سے چلانے کی بات کہی گئی.
جمیعت کے ریاستی سیکرٹری ڈاکٹر فیض احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ 4 مہینے کی طویل مدت کے بعد میٹنگ بلائی گئ۔ اس ہنگامی مٹنگ میں سابق جنرل سیکرٹری حسن احمد قادری اور صدر قاری معین الدین کو تعزیت پیش کی گئی.
مزید پڑھیں :بھوپال: جمعیت علمائے ہند کی جا نب سے امداد کا سلسلہ جا ری
سیکریٹری ڈاکٹر فیض احمد قادری نے بتایا کہ جمیعت کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر ممبر سازی کے لئے یہ ہنگامی مٹنگ طلب کی گئی ہے. ممبر سازی مکمل کرنے کے بعد بہت جلد اہم عہدے داران کا انتخاب عمل میں آئے گا.