ETV Bharat / state

جمعیت العلماء کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی امارت شرعیہ آمد - جمعیت العلماء ہند

جمعیت العلماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی بہار کے امارت شرعیہ تشریف لائے اور نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی امارت شرعیہ آمد

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 12:49 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع امارت شرعیہ کے دفتر پہنچے جمعیت العلماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ امارت شرعیہ ایک دستوری ادارہ ہے جو گزشتہ سو سال سے بہار اڑیسہ اور جھارکھنڈ کے مسلمانوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دینی، ملی، تحریکی و شرعی تنظیم ہے۔ جس نے مسلمانوں کی ہر سمت میں رہنمائی کی ہے۔ یہاں کے اکابرین و امراء شریعت نہ صرف ان تین صوبوں میں بلکہ قومی و عالمی پیمانے پر بھی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں۔

امارت شرعیہ آنے پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے خوشی کا اظہار کیا۔

قومی جنرل سکریٹری کی آمد پر نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ان کا استقبال کیا قومی جنرل سکریٹری نے نائب امیر شریعت سے یہاں انجام پانے والے دیگر امور کے بابت معلومات بھی حاصل کی اور اس کی تحسین بھی کی۔

مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ امارت شرعیہ اور جمعیت العلماء کے روابط بہت قدیم اور مضبوط ہیں۔ دونوں اداروں کے بزرگوں کے درمیان ہمیشہ قدر و احترام کا معاملہ رہا ہے۔ آج بھی یہ روایت قائم ہے اور آپسی تبادلہ خیال ہوتا رہتا ہے۔ ملک گیر سطح پر جمعیت العلماء ہند کی خدمات اور کاوش ہم سبھوں کے سامنے ہیں۔ اللہ ایسے تمام اداروں کی حفاظت فرمائے جو دین و ملت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جمعیت العلماء کے کئی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.